آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں 177ویں کور کمانڈر کانفرنس ، ملک کی داخلی و خارجی سیکورٹی صورتحال، آپریشن ضرب عضب،آئی ڈی پیز کی واپسی ،بحالی سمیت پاک افعان تعلقات کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،شرکاء کا دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب اور خیبر ون آپریشن میں کامیابیوں اور پیش رفت پر اظہاراطمینان، کانفرنس میں آرمی چیف نے اعلیٰ عسکری حکام کو اپنے طویل دورہ امریکا کے دوران امریکی عسکری و سیاسی قیادت سے ہونے والی ملاقاتوں اور مختلف امور پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا،دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب جاری رکھا جائے، انٹیلی ایجنس ایجنسیا ں مطلوبہ نتائج کے لئے موثر اقداما ت کریں ، پیشگی اقدامات کر کے خطرات کے لیول کو کم کیا جائے،آرمی چیف

ہفتہ 13 دسمبر 2014 08:51

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13دسمبر۔2014ء )آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی کی صورت حال کے علاوہ شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں 177ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس کی سربراہی آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کی۔

کانفرنس میں کور کمانڈرز اور تمام پرنسپل اسٹاف افسران نے شرکت کی۔ کانفرنس میں آرمی چیف نے اعلیٰ عسکری حکام کو اپنے طویل دورہ امریکا کے دوران امریکی عسکری و سیاسی قیادت سے ہونے والی ملاقاتوں اور مختلف امور پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ کور کمانڈر کانفرنس میں ملک کی داخلی وخارجی سیکورٹی صورتحا ل کا تفصیلی جائز ہ لیا گیا دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب اور خیبر ون آپریشن کے حوالے سے کامیابیوں اور پیش رفت سے بھی شرکاء کو آگاہ کیا گیا جس پر شرکاء نے ا طمینان کا اظہا ر کیا،اس کے علاوہ اجلاس میں اہم شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب اور علاقے کے متاثرین کی دوبارہ بحالی کے حوالے سے بھی غور کیا گیا، کانفرنس میں پاکستان اور اافغانستان درمیان باہمی تعلقات سے ہونے والی پیشرفت سے متعلق بھی بتا یا گیا آرمی چیف نے آپریشن ضرب عضب میں حصہ لینے والے فوجی جوانوں کے حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کا عزم اور حوصلہ قابل قدرہے ۔

(جاری ہے)

دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب جاری رکھا جائے اور اینٹلی ایجنس ایجنسیا ں مطلوبہ نتائج کے لئے موثر اقداما ت کریں اور پیشگی اقدامات کر کے خطرات کے لیول کو کم کیا جائے آرمی چیف نے آپریشن ضرب عضب سے متاثرہ آئی ڈی پیز کی اپنے علاقوں میں جلد از جلدواپسی اور انکی بحا لی کے حوالے سے بھی ہدائیت جاری کیں