فیصل آبادمیں حالیہ ہنگامے اور پی ٹی آئی کارکن کے قتل کے واقعہ میں ملوث ہوناثابت ہوجائے تو سیاست سے دستبردارہوجاوٴں گا، راناثناء اللہ ، تحریک انصاف کی قیادت یاکوئی بھی تفتیشی ٹیم یہ بات ثابت کرجائے کہ گزشتہ تین سال کے دوران عابدشیرعلی یامیاں طاہرجمیل میرے گھریاڈیرے پرآئے ہوں تومیں سیاست سے ہمیشہ دستبردارہوکراپنے آپ کوگرفتاری کیلئے پیش کردوں گا،میرے ڈیرے میں کوئی پلان نہیں بنااورنہ ہی انتظامیہ کاکوئی افسرمیرے ڈیرے پرآیا،یہ سب جھوٹ کاایک پلندہ ہے اورالزام تراشی کی سیاست ہے،سابق صوبائی وزیرقانون، 8دسمبر کے واقعہ میں توڑ پھوڑ ،ہراساں اور دیگر جرائم میں ملوث 36سے زائد تحریک انصاف کے کارکنوں کیخلاف مقدمات درج ،متعدد افراد گرفتار

جمعہ 12 دسمبر 2014 08:50

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12دسمبر۔2014ء)سابق صوبائی وزیرقانون راناثناء اللہ نے فیصل آبادمیں حالیہ ہونے والے ہنگامے اورتحریک انصاف کے کارکن کے قتل کے واقعہ میں ملوث ہوناثابت ہوجائے تومیں سیاست سے دستبردارہوجاوٴں گا، تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے تحریک انصاف کے کارکن حق نوازکی جوایف آئی آردرج کرائی ہے اس میں کہاگیاہے کہ یہ تمام پلاننگ راناثناء اللہ کے ڈیرے پربنائی گئی جس میں وفاقی وزیرمملکت عابدشیرعلی اورممبرصوبائی اسمبلی میاں طاہرجمیل کے علاوہ نورالامین مینگل بھی موجودتھے ،اگرتحریک انصاف کی قیادت یاکوئی بھی تفتیشی ٹیم یہ بات ثابت کرجائے کہ گزشتہ تین سال کے دوران عابدشیرعلی یامیاں طاہرجمیل ان کے گھریاڈیرے پرآئے ہوں تومیں سیاست سے ہمیشہ دستبردارہوکراپنے آپ کوگرفتاری کیلئے پیش کردوں گا،میرے ڈیرے میں کوئی پلان نہیں بنااورنہ ہی انتظامیہ کاکوئی افسرمیرے ڈیرے پرآیا،یہ سب جھوٹ کاایک پلندہ ہے اورالزام تراشی کی سیاست ہے میں نے استعفیٰ ماڈل ٹاوٴن کے واقعہ میں الزام عائدہونے کی بناء پردیاتھا،اس پرمجھ پروزیراعظم یاوزیراعلیٰ کاکوئی دباوٴنہیں تھا،میں نے حکومت کوواضح طورپرکہہ دیاتھاکہ جب تک ماڈل ٹاوٴن کے واقعہ کے مقدمہ میں میں اپنے آپ کوبے گناہ ثابت نہیں کردیتااس وقت تک دوبارہ وزارت کاحلف نہیں اٹھاوٴں گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ میں سیاسی کارکن ہوں میں ہربات کواچھی طرح سمجھتاہوں ،تحریک انصاف نے حال ہی میں جونئی فوٹوجاری کی ہے اسے ماہرین کی مددسے ایک منصوبے کے تحت تیارکیاگیاہے اوروہ یہ ان کایہ منصوبہ بھی ناکام ہوگا۔راناثناء اللہ نے مزیدکہاکہ فیصل آبادکے تاجراوردکانداروں کوہم نے دکانے کھولنے پریاکاروبارکرنے پربالکل مجبورنہیں کیا،بلکہ گیارہ بجے کے بعدتحریک انصاف کے کچھ کارکن منصوبے کے تحت ہلاگلاکرتے رہے جس کی وجہ سے دکانداروں نے اپنی دکانیں بندکیں ،فیصل آبادمسلم لیگ کاگڑھ ہے اورآج بھی وہاں کاروباری زندگی معمول کے مطابق رواں دواں ہے ۔

انہوں نے مزیدکہاکہ میں نے تھانہ سمن آبادمیں عمران خان اوران کی مرکزی قیادت کے عہدیداروں کے خلاف جنہوں نے میرے گھراورڈیرہ پردعویٰ بول کرنقصان پہنچایاان کے خلاف تھانہ سمن آبادمیں مقدمہ درج کرادیاہے ،تفتیش میں کسی قسم کی کوئی مداخلت نہیں ہوگی اورمیرٹ پراس کافیصلہ ہوگا،بے شک تحریک انصاف پاکستان کی کسی بھی ایجنسی سے اس کی تحقیقات کرالے۔علاوہ ازیں تھانہ سرگودھا روڈ پولیس نے 8دسمبر کے واقعہ میں توڑ پھوڑ ،ہراساں کرنے اور دیگر جرائم میں ملوث 36سے زائد تحریک انصاف کے کارکنوں کیخلاف مقدمات درج کرکے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :