ملک میں عبوری حکومت قائم کرکے اصلاحات کرنے کے بعد انتخابات کرائے جائیں،پرویز مشرف ،موجودہ سسٹم میں الیکشن ہوئے تو(ن) لیگ پھر جیت جائے گی،1999ء سے اب زیادہ تبدیلی کی ضرورت ہے،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 12 دسمبر 2014 08:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12دسمبر۔2014ء)سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ملک میں عبوری حکومت قائم کرکے اصلاحات کرنے کے بعد انتخابات کرائے جائیں،موجودہ سسٹم میں الیکشن ہوئے تو(ن) لیگ پھر جیت جائے گی،1999ء سے اب زیادہ تبدیلی کی ضرورت ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2018ء سے پہلے الیکشن نہیں ہونے چاہئیں،ایک عبوری حکومت قائم ہونی چاہئے جو انتخابی اصلاحات،مردم شماری قانون سازی کرے اور پھر انتخابات ہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ شریف برادران پنگا ماسٹر ہیں،حالات کو خود خراب کرتے ہیں،1999ء سے اب تبدیلی کی زیادہ ضرورت ہے،میں نے کبھی ٹیک اوور کرنے کا سوچا بھی نہیں تھا،1999ء میں بھی نوازشریف نے خود ٹیک اوور کرایا۔انہوں نے کہا کہ اعتراف کرتا ہوں کہ مجھے گورننس نہیں کرنی آتی تھی میں آپریشن ضرب عضب میں نوازشریف کے مؤقف کو ٹھیک سمجھتا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فوج کے ماتحت الیکشن ہوں تو دھاندلی نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی جگہ ہوتا تو پہلے ہی استعفی دے دیتا،پاکستان کو لوٹا جارہا ہے،پاکستان کو لوٹنے والوں کا احتساب ہونا چاہئے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ افتخار چوہدری چھوٹی چھوٹی چیزوں کی خواہش کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ جاوید ہاشمی کو کوئی آفر نہیں کی،انہیں کبھی ہاتھ تک نہیں ملایا،وہ جھوٹ بولتے ہیں۔