آرمی چیف نے آج کور کمانڈر کانفرنس طلب کر لی، کانفرنس میں آئی ڈی پیز کی واپسی کے لئے جامع پلان کی منظوری دی جائے گی

جمعہ 12 دسمبر 2014 08:45

را ولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12دسمبر۔2014ء )آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آ ج جمعہ کو کور کمانڈر کانفرنس طلب کر لی ہے۔ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل شریف کی سربراہی میں جمعہ کو ہونے والی کور کمانڈر کانفرنس میں آئی ڈی پیز کی واپسی کے لئے جامع پلان کی منظوری دی جائے گی۔

(جاری ہے)

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کانفرنس کو اپنے امریکہ دورہ کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔ ذرائع کے مطابق 12 دسمبر کو ہونے والی کور کمانڈر کانفرنس میں ایل او سی اور مغربی سرحدوں کی صورتحال بھی زیر غور آئے گی ۔

متعلقہ عنوان :