پاکستان ترکی کا دفاعی تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق ،پاک بحریہ کے سربراہ کو ترک، مسلح افواج کا اعلی اعزاز لیجن آف میرٹ دیاگیا ،سربراہ پاک بحریہ کی ترک بحریہ کو فروری 2015ء میں لی کثیرالملکی بحری مشقوں AMAN-2015 میں شرکت کی دعوت

جمعہ 12 دسمبر 2014 08:45

اسلام آباد/استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12دسمبر۔2014ء)پاکستان اور ترکی نے دوطرفہ دفاعی تعلقات کومزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق ر ائے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ ، ترک وزیردفاع یلماز عصمت اوروزارت دفاع کے دیگر حکام کے درمیان ملاقاتوں میں ہوا۔پاک بحریہ کے سربراہ ترکی کے دورے پر ہیں۔ملاقاتوں کے دوران ترکی کے قومی دفاع کے وزیرنے یقین دہانی کرائی کہ ترکی دفاع کے شعبے میں پاکستان کے ساتھ اپنی مہارت کا تبادلہ کرے گا۔

انہوں نے دفاع کے جاری منصوبوں میں پیشرفت پرتبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

پاک بحریہ کے سربراہ کو دونوں ملکوں کی بحریہ کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کی خدمات کے اعتراف میں ترک، مسلح افواج کا اعلی اعزاز لیجن آف میرٹ دیاگیا جو انھیں ان کے ترک ہم منصب نے ترک بحریہ کے ہیڈ کوارٹرز میں ایک پروقار تقریب میں دیا۔دونوں کمانڈرز نے ملاقات کے دوران دونوں برادرملکوں کی بحریہ کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے کے بارے میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ایڈ مرل ذکاء اللہ نے ترک بحریہ کو پاکستان کے زیراہتمام فروری 2015ء میں ہونے والی کثیرالملکی بحری مشقوں AMAN-2015 میں شرکت کی دعوت دی جو ترک بحریہ کے سربراہ نے قبول کرلی۔

متعلقہ عنوان :