اقوام متحدہ نے پاکستان سمیت ڈی ایٹ ممبران کو مبصر کا درجہ دیدیا ، پاکستان کی حمایت سے پیش کردہ قرارداد متفقہ منظور

جمعہ 12 دسمبر 2014 08:43

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12دسمبر۔2014ء)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے پاکستان سمیت ڈی ایٹ تنظیم کے رکن ملکوں کو مبصر کا درجہ دیا ہے۔193 ارکان پرمشتمل جنرل اسمبلی نے اس ضمن میں پاکستان کی حمایت سے پیش کی جانے والی قرارداد کی متفقہ منظوری دی۔

(جاری ہے)

ڈی ایٹ تنظیم پاکستان ، مصر ، انڈونیشیا ، ایران ، ملائیشیا ، نائیجیریا ، بنگلہ دیش اور ترکی پر مشتمل ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مندوب مسعود خان نے کہا کہ ڈی ایٹ کے اہداف میں عالمی معیشت کو فروغ دینا ، رکن ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات میں نئے مواقع پیدا کرنا اور لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنانا شامل ہے۔