مسائل کا حل مذاکرات سے ہی نکلے گا ، اب سڑکوں کی سیاست ختم ہونی چاہیے،رحمان ملک، جرگہ مذاکرات کو کامیاب بنانے کی کوشش کررہا ، سیاسی جرگے کی کاوشوں سے مذاکرات کامیاب ہوئے ہیں ، سیاسی انتشار اورڈیڈ لاک مسائل کو اور بھی بڑھا رہا ہے، میڈیا سے گفتگو

جمعہ 12 دسمبر 2014 08:42

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12دسمبر۔2014ء )سابق وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ مسائل کا حل مذاکرات سے ہی نکلے گا ، اب سڑکوں کی سیاست ختم ہونی چاہیے ، جرگہ مذاکرات کو کامیاب بنانے کی کوشش کررہا ، سیاسی جرگے کی کاوشوں سے مذاکرات کامیاب ہوئے ہیں ، سیاسی انتشار اورڈیڈ لاک مسائل کو اور بھی بڑھا رہا ہے ۔ سیاسی جرگے کے پاس کوئی آئینی طاقت نہیں پھر بھی وہ اپنی سی کوشش کررہا ہے ۔

سپریم کورٹ کے باہر جمعرات کو میڈیا سے خصوصی گفتگو میں رحمن ملک کا کہنا تھا کہ عمران خان کو چاہیے کہ وہ قومی مفاد کیلئے لائحہ عمل کا اعلان کرے دونوں پارٹیاں بیٹھ جائیں تو امید ہے تو عمران ہڑتال کی کال واپس لے لیں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دعا ہے جوڈیشل کمیشن سے معاملہ حل ہوجائے امید ہے ہڑتال سے پہلے ہی جوڈیشل کمیشن بنا دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ایک اور سوال پر رحمن ملک کا کہنا تھا کہ سیاسی جرگہ پہلے بھی مذاکرات کی بحالی کیلئے کوششیں کرتا رہا ہے اب بھی مذاکرات انہیں کی کاوشوں سے ہوئے ہیں حکومت اور تحریک انصاف دونوں کو ڈیڈ لاک کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا قوم کی نظریں حکومتی اقدامات پر بھی لگی ہوئی ہیں کہ وہ کس حد تک تحریک انصاف کے مطالبات کو تسلیم کرنے اور ان کے سیاسی حل کیلئے کس قدر پرخلوص ہے ۔

متعلقہ عنوان :