پاکستان کا دنیا کے خطرناک ممالک کی فہرست میں آٹھواں نمبر ہے، امریکی تھینک ٹینک ، فہرست کوکسی بھی ملک میں دہشت گردی، انسانی جانوں کے ضیاع کو مد نظر رکھتے ہوئے مرتب کیا گیا ، رپورٹ

جمعرات 11 دسمبر 2014 09:05

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11دسمبر۔2014ء) امریکی تھنک ٹینک انٹیل سینٹر نے اپنی رپورٹ میں پاکستان کو دنیا کا آٹھواں خطرناک ترین ملک قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی انٹیلی جنس اداروں کے لئے اعداد و شمار اکٹھا کرنے والے تھنک ٹینک انٹیل سینٹر نے دنیا کے خطرناک ترین ممالک کی فہرست جاری کی ہے ، کنٹری تھریٹ انڈیکس نامی اس فہرست کوکسی بھی ملک میں ہونے والی دہشت گردی اور اس میں انسانی جانوں کے ضیاع کو مد نظر رکھتے ہوئے مرتب کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دنیا کا سب سے خطرناک ترین ممالک میں عراق سب سے آگے ہے جب کہ نائجیریا دوسرے، صومالیہ تیسرے اور افغانستان چوتھے نمبر پر ہے۔کنٹری تھریٹ انڈیکس میں یمن کو پانچویں، شام کو چھٹے، لیبیا ساتویں ، پاکستان آٹھویں، مصر نویں اور کینیا کو دنیا کا دسواں خطرناک ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔اخلاق خان

متعلقہ عنوان :