اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر راؤ سکندر اقبال کے بیٹے راؤ محمد جمیل اختر سابق تحصیل ناظم ضلع اوکاڑہ پاکستان تحریک انصاف میں شا مل ہوگئے، پی ٹی آئی حکومت سے غیر مشروط طور پر مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہیں دباؤ میں حکومت کے ساتھ مذاکرات نہیں کرینگے،عمران خان، 2013ء کے الیکشن کا آڈٹ ہوجائے تو سارا کھیل واضح ہوجائے گا ،فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے کارکن حق نواز کے قاتل کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے خدشہ ہے کہ اسے پولیس مقابلے میں مار نہ دیاجائے، گفتگو

جمعرات 11 دسمبر 2014 08:50

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11دسمبر۔2014ء ) اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر راؤ سکندر اقبال کے بیٹے راؤ محمد جمیل اختر سابق تحصیل ناظم ضلع اوکاڑہ کو پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے کارکن حق نواز کے قاتل کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے لیکن خدشہ ہے کہ اسے پولیس مقابلے میں مار نہ دیاجائے عمران خان نے کہا کہ کہا جاتا ہے کہ پی ٹی آئی کے دھرنے سے جمہوریت کو خطرات لاحق ہیں اور ملک کو نقصان ہورہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نواز لیگ نے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت پی ٹی آئی کے کارکنوں پر گوجرانوالہ ، جہلم اور فیصل آباد میں تشدد کیا ہے ۔ اس سارے کھیل کے پیچھے پنجاب کا سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ اور حمزہ شہباز کا ہاتھ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت سے ۔غیر مشروط طور پر مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہیں دباؤ میں حکومت کے ساتھ مذاکرات نہیں کرینگے ۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چار حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی اور 2013ء کے الیکشن کا آڈٹ چاہتی ہے پی ٹی آئی کوئی غیر آئینی مطالبہ نہیں کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں اے این پی یا دیگر سیاسی جماعتیں جو بھی پی ٹی آئی کا حلقہ دوبارہ گنتی کے لیے کھولنا چاہتی ہیں پی ٹی آئی تیار ہے ۔ 2013ء کے الیکشن کا آڈٹ ہوجائے تو سارا کھیل واضح ہوجائے گا حکومت پی ٹی آئی کے ساتھ بامقصد مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہے اور جہاں سے مذاکرات کا عمل ختم ہوا تھا وہیں سے شروع کیا جائے تو پی ٹی آئی تعاون کیلئے تیار ہے ۔

عمران خان نے کہا کہ حکومت اضافی بیلٹ پیپرز کی بھی انکوائری کردے تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی واضح ہوجائے گا ۔ عمران خان نے کہا کہ فیصل آباد واقعہ میں رانا ثناء اللہ اور حمزہ شہباز شریف کا ہاتھ ہے پی ٹی آئی کے کارکن کے قاتل کو گرفتار کیا جائے ۔ آمریت کے دور میں پرامن لوگوں پر گولیاں چلائی جاتی ہیں جمہوریت کے دور میں لوگوں پر ظلم نہیں ہوتا اس موقع پر پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمودق ریشی و پارٹی کے دیگر لوگ بھی موجود تھے ۔