الیکشن کمیشن لاہور نے این اے 122پر تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ، انکوائری کمیشن تمام تھیلوں میں موجود ووٹوں کا باریک بینی سے جائزہ لیکر 15دنوں میں رپورٹ دے ، دھاندلی کے حوالے سے انکوائری کمیشن بھی اپنا نوٹ درج کرسکتا ہے تاکہ شفاف حقائق سامنے آئیں، الیکشن ٹربیونل

جمعرات 11 دسمبر 2014 08:48

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11دسمبر۔2014ء ) الیکشن کمیشن لاہور نے این اے 122پر تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ، انکوائری کمیشن تمام تھیلوں میں موجود ووٹوں کا باریک بینی سے جائزہ لیکر 15دنوں میں رپورٹ دے ، دھاندلی کے حوالے سے انکوائری کمیشن بھی اپنا نوٹ رپورٹ درج کرسکتا ہے تاکہ شفاف حقائق سامنے آئیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز لاہور کے الیکشن ٹربیونل کے جج کاظم ملک نے این اے 122کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا جس میں انکوائری کمیشن کے حوالے سے قواعد و ضوابط کو واضح کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ انکوائری کمیشن موجودہ بیلٹ پیپر اور مسترد بیلٹ پیپر کی تعداد چیک کرے گا اور تھیلوں میں فارم 14،15اور 16 کی موجودگی کو بھی دیکھے گا جبکہ انکوائری کمیشن انگوٹھوں کے نشانات والے بیلٹ پیپرز کی تعداد اور شناختی کارڈ کے بغیر ڈالے گئے ووٹوں کی تعداد کی بھی جانچ کریگا فیصلے میں کہا گیا ہے کہ انکوائری کمیشن تھیلوں میں موجود تمام ووٹوں کی باریک بینی سے جائزہ لیکر تفصیلی رپورٹ پندرہ روز میں تیار کرے جبکہ فیصلہ میں انکوائری کمیشن کو بھی اختیار دیا گیا ہے کہ اگر دھاندلی سے متعلق انکوائری کمیشن اپنا نوٹ بھی ساتھ درج کرسکتا ہے تاکہ اس حوالے سے شفاف حقائق سامنے آئیں پھر این اے 122 میں دھاندلی سے متعلق الیکشن ٹریبونل فیصلہ کریگا ۔