ملالہ یوسفزئی نے نوبل امن انعام کی تقریب میں 5 لڑکیوں کو مدعو کر لیا

بدھ 10 دسمبر 2014 08:59

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10دسمبر۔2014ء)ملالہ یوسف زئی نے آ ج بدھ کو نوبل امن انعام کی تقریب میں 5 لڑکیوں کو مدعو کیا ہے۔ملالہ فنڈ کی جانب سے اعلان کیاگیا ہے کہ اوسلو میں ملالہ کو نوبل امن انعام ملنے کے موقع پر ان کی سہیلیاں شازیہ رمضان، کائنات ریاض کے علاوہ کائنات سومرو بھی موجود ہوں گی۔

(جاری ہے)

ان کے علاوہ شام کی لڑکی میزون الملیہان اور نائیجیریا سے امینہ یوسف کو بھی مدعو کیاگیا ہے۔ یہ پانچوں لڑکیاں ملالہ کی خاص مہمان ہوں گی۔ ملالہ کا کہناہیکہ یہ ایوارڈ ان تمام لڑکیوں کے لیے ہے جو تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :