رانا ثنا اللہ کا بیان مسترد ، حکومت سے انصاف کی توقع نہیں، بھائی حق نواز مرحوم

بدھ 10 دسمبر 2014 08:57

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10دسمبر۔2014ء) فیصل آباد میں احتجاج کے دوران جان بحق ہونے والے تحریک انصاف کے کارکن حق نواز محروم کے بھائیعطا محمد نے سابق صوبائی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے بیان کومسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغیر تحقیقات کے کیسے کہا جاسکتا ہے کہ کون ملزم ہے اور کون نہیں، حکومت سے انصاف کی توقع نہیں ہے۔ جسے نامزد کیا وہ لیگی کارکن ہے۔

نام بدلے جا سکتے ہیں لیکن شکلیں نہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عطا محمد نے کہا کہ رانا ثناء اللہ من موجی آدمی ہیں کچھ بھی کہہ دیتے ہیں۔ انہیں حکومت سے کوئی مطالبہ نہیں کرنا کیونکہ ان سے انصاف کی توقع نہیں ہے۔ ابھی سے واقعہ کا رخ موڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ رانا ثناء اللہ بغیر تحقیقات کے کیسے کہہ سکتے ہیں کہ کون ملزم ہے اور کون نہیں۔ عطا محمد کا کہنا ہے کہ حق نواز کو جب گولیاں لگیں وہاں ان کے کئی رشتہ دار موجود تھے۔ فائرنگ کرنے والوں کو سب جانتے ہیں۔ جسے نامزد کیا وہ لیگی کارکن ہے۔ نام بدلے جا سکتے ہیں لیکن شکلیں نہیں۔ عطا محمد نے کہا کہ وہ واضح کر دیں کہ انصاف کے لئے پوری جدوجہد کریں گے، کوئی ڈیل نہیں ہوگی۔