چین کااعلیٰ سطحی گوادر جوائنٹ ورکنگ گروپ ایک روزہ دورے پر گوادر پہنچ گیا، 32رکنی وفد گوادر جوائنٹ ورکنگ گروپ کے مشترکہ سیشن میں شرکت کرے گا، چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈرو کے تحت منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا

بدھ 10 دسمبر 2014 08:57

گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10دسمبر۔2014ء) چین کااعلیٰ سطحی گوادر جوائنٹ ورکنگ گروپ ایک روزہ دورے پر گوادر پہنچ گیا، 32اراکین پر مشتمل وفد گوادر جوائنٹ ورکنگ گروپ کے مشترکہ سیشن میں شرکت کرے گا جس میں چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈرو کے تحت منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

چینی وفد کی قیادت این ڈی آر سی کی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل میڈم لین ڈاجین کررہی ہیں چینی وفد کا استقبال حسن نواز تارڑ سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی خصر حیات گوندل سیکرٹری وزارت پورٹ اینڈ شپنگ دوستین جمالدینی چےئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی ڈاکٹر سجاد بلوچ ڈی جی جی ڈی اے سمیت دیگر حکام نے کیا اپنی آمد کے فورا بعد وفد نے اکنامک کوریڈور کے تحت جاری منصوبوں کا معائنہ کیا ان میں 14.80 ارب روپے کی لاگت سے گوادر پورٹ ایسٹ بے ایکسپریس وے 984ملین روپے کی لاگت سے پاک چائنہ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوت 13.22ارب روپے کی لاگت سے گوادر شہر کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی9.96 اربss روپے کی لاگت سے 300 بستروں پر مشتمل چین پاکستان فرینڈ شپ ہسپتال 26.70 ارب روپے کی لاگت سے نیو گوادر انٹر نیشنل ائر پورٹ 13.00ارب روپے کی لاگت سے گوادر پورٹ بریک واٹر، 2.800 ارب روپے کی لاگت سے اضافی چینلز کیلئے ڈریجنگ ، 30ارب روپے کی لاگت سے 300میگا واٹ کے کول پاور پلانٹ کی تنصیب و تعمیر کے منصوبے شامل ہیں وفد نے زیر تعمیر نئے ائر پورٹ ، ایل این جی ٹرمینل کی مجوزہ جگہ، نو نصب شدہ ڈیسیلینشن پلانٹ ، گوادر فری زون ، جی ڈی اے ہسپتال ، ماڈرن سوک سینٹر اور گوادر انٹر نیشنل پورٹ ٹرمینل کا دورہ بھی کیا اس موقع پر وفد کو ان منصوبوں کی پیشرفت کے بارے میں بریفننگ دی گئی اور ان منصوبوں کو سائینو پاک فرینڈ شپ کی عمدہ مثال قراردیاگیا چینی وفد کی لیڈر نے ان منصوبوں کو اہم پیشرفت قراردیتے ہوئے ان کی تکمیل کو خطے میں ترقی و خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز اور گوادر کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے سنگ میل قراردیا بعدازاں چینی وفد پاکستان اینڈ چائنہ گوادر ورکنگ گروپ کے اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد روانہ ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :