اقوام متحدہ کے سیکرٹری کی ایک بار پھر مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے تعاون کی پیشکش ، ماضی میں بھی پاکستان اور بھارت سے مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر حل کرنے پر زور دیا تھا، آج بھی اگر وہ چاہیں تو تعاون پر تیار ہوں۔ بانکی مون کی میڈیا سے بات چیت

بدھ 10 دسمبر 2014 08:57

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10دسمبر۔2014ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں بھی میں نے پاکستا ن اور بھارت سے مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر حل کرنے پر زور دیا تھا اور آج بھی اگر وہ چاہیں تو تعاون پر تیار ہوں۔ گذشتہ روز یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جموں و کشمیر میں امن صرف مذاکرات سے ہی آسکتا ہے۔

دونوں ملکوں کو مذاکرات بحال کرنے چاہئیں۔ کشمیر پر سمجھوتے سے دونوں ملکوں اور پورے خطے کے سلامتی کے مفادات کا تحفظ ہوگا۔ بانکی مون نے کہا کہ میں ایک مرتبہ پھر دونوں حکومتوں سے کہتا ہوں کہ وہ مذاکرات کریں۔ اعتماد سازی کے اقدامات تجویز کئے جائیں جن سے کشمیر پر حتمی سمجھوتے کی راہ ہموار ہوگی۔

(جاری ہے)

بانکی مون نے کہا کہ انہوں نے اور دیگر راہنماؤں نے پاکستان اور بھارت سے حالیہ ہفتوں میں رابطے کئے ہیں کیونکہ ان کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی تھی۔

ہمیں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے۔ ہزاروں افراد بے گھر ہیں۔ میں اس بات کا قائل ہوں کہ کشمیر میں امن و استحکام صرف مذاکرات سے ہی آسکتا ہے۔ واضح رہے کہ ماضی میں بھی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سمیت کئی ملکوں کے سربراہ مسئلہ کشمیر پر ثالثی اور تعاون کی پیشکش کرچکے ہیں لیکن بھارت نے ہمیشہ اس پیشکش کو مسترد کیا