عمران خان جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کوتسلیم نہیں کرتے تومحنت کاکیافائدہ ،اسحاق ڈار،مذاکرات آئین اورقانون کے دائرے میں ہوں گے،میڈیاسے گفتگو

بدھ 10 دسمبر 2014 08:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10دسمبر۔2014ء)وزیرخزانہ سینٹر اسحاق ڈارنے کہاہے کہ عمران خان جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کوتسلیم نہیں کرتے تومحنت کاکیافائدہ ،مذاکرات آئین اورقانون کے دائرے میں ہوں گے ۔میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے اسحاق ڈارنے کہاہے عمران خان کے دودن پہلے کے بیان پرمایوسی ہوئی ،عمران خان کہتے ہیں کہ دھاندلی ثابت نہ ہوئی تواسمبلی میں نہیں جائیں گے ،عمران خان اپنے بیان کی وضاحت کریں اگرعمران خان جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کوتسلیم نہیں کرتے توپھرمحنت کاکیافائدہ ہے ؟۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مذاکرات میں اصولوں پرسمجھوتہ نہیں کرسکتے ،مذاکرات آئین اورقانون کے دائرے میں ہی ہوں گے ۔بدھ کے روزمذاکرات کے حوالے سے میاں نوازشریف سے بات ہوگی ان کاکہناتھاکہ دھرنوں سے ملکی معیشت کوکافی نقصان پہنچ چکاہے ،جوڈیشل کمیشن دھاندلی ثابت کرتاہے توصرف نوازشریف نہیں پوری حکومت گھرجائے گی اوراگردھاندلی ثابت نہ ہوئی توعمران خان قوم سے معافی مانگیں عمران خان اگرجوڈیشل کمیشن کافیصلہ تسلیم نہیں کرتے توکمیشن کے فیصلے پرنظرثانی کریں گے ان کاکہناتھاکہ مذاکرات کوفیصل آبادکی کال واپس لینے سے مشروط کیاتھا

متعلقہ عنوان :