2013ء کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی ،انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں ہوئے ،افتخارچوہدری ملوث تھے ،پرویزمشرف،عمران کی تحریک کی حمایت کرتاہوں ،عام انتخابات سے قبل اصلاحات ضروری ہیں ،فوج کوچیک اینڈبیلنس رکھناچاہئے ،آئی ایس آئی سیاست میں ملوث نہ ہومارشل لاء کی پیداوارہوں حامی نہیں ،سابق صدرکانجی ٹی وی کوانٹرویو

بدھ 10 دسمبر 2014 08:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10دسمبر۔2014ء)سابق صدرپرویزمشرف نے کہاہے کہ عمران خان کوگورننس سیکھناپڑے گی ،2013ء کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی ،انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں ہوئے جس کے ہیڈافتخارچوہدری تھے ،اوروہ ملوث تھے ،ملک میں عام انتخابات سے قبل اصلاحات ضروری ہیں ،ورنہ دھاندلی ہوتی رہے گی ،فوج کوگورننس پرچیک اینڈبیلنس رکھناچاہئے ،میراشوق پاکستان ہے ،نوازشریف سمیت جوبھی پاکستان کے لئے بہترکرے اس کے ساتھ ہوں ۔

عمران خان سولوفلائٹ چھوڑدیں ورنہ ناکام ہوں گے ،لیڈرشپ کوئی چھین نہیں سکتا،لیڈراوپرسے نہیں آتاعوام جسے چاہتے ہیں لیڈربناتے ہیں ۔نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ 2013ء کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی ،عمران خان اورطاہرالقادری کے لئے دروازے کھلے ہیں ،فیصل آبادمیں سامنے ٹی وی پردیکھافائرنگ کرنے والاسیدھے فائرکررہاہے جوغلط ہے اوریہ صاف نظرآرہاہے ،حکومت غلطی تسلیم کرے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عوام حکومت کوچیلنج کررہے ہیں ،حکومتی مشینری کوعوام کودبانے کیلئے استعمال کیاجائیگاتواس کانتیجہ فیصل آبادجیساہوگا،عمران خان عوام کی آوازہے اس کی حمایت کرتاہوں ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے کبھی گورننس نہیں کی ،انہوں نے صرف کرکٹ کھیلی ہے ،انہیں سیکھناپڑے گااوراس کیلئے ذہن کھلاہوناچاہئے ،ملک میں بااختیارحکومت بننی چاہئے ،پاکستان میں فوج کی نگرانی میں جوبھی انتخابات ہوئے وہ صاف اورشفاف ہوئے ہیں ،2013ء کے انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں تھے اورافتخارچوہدر جوچیف جسٹس تھے وہ اس کے ہیڈتھے اوردھاندلی میں ملوث تھے ،نیچے کی عدالتوں کوجوبھی ہدایات ملتی ہیں انہیں کرناپڑتاہے ۔

انہوں نے کہاکہ بااختیارحکومت کوعدلیہ تحفظ دے اورفوج کی حمایت حاصل ہوہمیں ملک میں سیاسی حالت کی ری انجینئرنگ اورانتخابی اصلاحات کی ضرورت ہے ،انتخابات سے قبل اصلاحات ضروری ہیں اگراصلاحات نہ ہوئیں تودھاندلی ہوتی رہے گی ،عام انتخابات فوج کی نگرانی میں اورانتخابی اصلاحات کے بعدہونے چاہئیں ۔انہوں نے کہاکہ ملک میں آرمی چیف کی اہمیت ہے آرمی ملکی معاملات سے الگ نہیں رہ سکتی ،حکومت آئی ایس آئی کوسیاسی مقاصدکیلئے استعمال کرتی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان اورطاہرالقادری کوالائنس میں شرکت کی دعوت دوں گا،اگروہ آئیں توانہیں خوش آمدیدکہوں گا،ان کاکہناتھاکہ آئی ایس آئی کوسیاست میں ملوث نہیں ہوناچاہئے فوج کوگورننس پرچیک اینڈبیلنس رکھناچاہئے ۔انہوں نے کہاکہ 2013ء کے انتخابات کے تحت بننے والی حکومتیں غیرقانونی ہیں ،میں مارشل لاء کی پیداوارہوں لیکن حامی نہیں ہوں ،مجھے شوق پاکستان ہے ،پاکستان میں وسائل ہیں اس کے باوجودہم بیڑہ غرق کررہے ہیں ،توافسوس ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کونوازشریف سمیت جوبھی اچھاچلائے اس کاساتھ دوں گا،پاکستان کے عوام کی بہتری چاہتاہوں ۔انہوں نے کہاکہ ملک میں تیسری سیاسی قوت کی ضرورت ہے ،اس قوت میں صاف اورشفاف لوگ آنے چاہئیں میں صادق اورامین نہیں ہوں یہ آئین سے مذاق ہے کہ اسمبلی میں ساڑھے 300صادق اورامین بیٹھے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ حکومت تسلیم نہیں کررہی لیکن طاہرالقادری اورعمران خان کوکریڈٹ دیتاہوں کہ عوام میں تبدیلی آگئی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ لیڈراوپرسے نہیں آتالیڈرکوعوام بناتے ہیں اورجب عوام نکلتے ہیں تولیڈرخودبھی اوپرآتاہے ،میرے الائنس کوکوئی بھی لیڈکرے میں حاضرہوں ۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگیوں سے رابطے ہوتے رہے ہیں اورہونے بھی چاہئیں ،مسلم لیگیوں کے علاوہ بھی جماعتیں ہیں ان سب کواکٹھاکرکے نئی فورس بنائی جاسکتی ہے ۔انہوں نے عمران خان کونصیحت کرتے ہوئے کہاکہ سولوفلائٹ کوچھوڑدواپنے آپ سے باہرنکلوورنہ فیل ہوجاوٴگے اس دفعہ تم جیت سکتے ہو،وزیراعظم بننے سے قبل اپنے آپ کووزیراعظم بننے کاخواب مت دیکھیں اوراپنے آپ پراعتمادکریں آپ سے لیڈرشپ کوئی نہیں چھین سکتا۔