فیصل آباد احتجاج ،عمران خان کی گاڑی پر پتھراؤاورگندے انڈوں سے یلغار

منگل 9 دسمبر 2014 08:50

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9دسمبر۔2014ء)تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی گاڑی پرنامعلوم افراد نے گھر کی چھت سے پتھراؤاور گندے انڈوں سے یلغار کی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عمران خان کا قافلہ ناولٹی چوک کی طرف رواں دواں تھا جس وقت ایک گھر کی چھت سے اچانک عمرا ن خا ن کی گاڑی پر گندے انڈے پھینکے گئے اور پتھراؤ بھی کیا گیا ہے تاہم اس سے کسی قسم کے جانی ومالی نقصا ن کی اطلاعات موصو ل نہیں ہوئی ہیں ۔