فیصل آباد نوجوان کی ہلاکت پر افسوس ہے۔گرفتاریاں ہوں گی تو سب سچ سامنے آجائے گا، زعیم قادری ، فیصل آباد میں تحریک کے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرائی۔پی ٹی آئی کی جھوٹی پالیسی مہم 3 ماہ سے جاری تھی ۔عمران خان فرسٹرسیشن کا شکار ہیں،ترجمان پنجاب حکومت،سابق وزیر قانون راناثناء اللہ کا فائرنگ کرنے والے شخص سے متعلق لاعلمی کا اظہار، فائرنگ کرنے والے شخص کا کا تعلق میرے داماد کے گارڈ کی حیثیت سے ثابت ہو جائے تو جو سزا بھی ہوگی میں بھگتنے کو تیار ہوں، راناثناء اللہ

منگل 9 دسمبر 2014 08:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9دسمبر۔2014ء)ترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری نے کہا کہ فیصل آباد میں تحریک کے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرائی۔پی ٹی آئی کی جھوٹی پالیسی مہم 3 ماہ سے جاری تھی ۔عمران خان فرسٹرسیشن کا شکار ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے شرمندگی چھپانے کے لئے سب کچھ فیصل آباد میں کیا حیرت ہے کہ شفقت محمود فیصل آباد احتجاج کو پرامن کہتے ہیں ۔

فیصل آباد میں صرف مسلم لیگ کے لوگ شامل نہیں اس میں تمام لوگ بھی شامل ہیں ۔شہر بھر میں سکول اور یقینی ادارے کھلے رہے۔پی ٹی آئی والوں نے زبردستی بند کرانے کی کوشش کی ۔پی ٹی آئی کا انہوں نے جلاؤ گھیراؤ کیا۔شیشے توڑے جس پر ن لیگ کے کارکن مشتعل ہوگئے ۔لوگوں کو ان کے روز گار پر نہیں جانے دیا گیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان فرسٹریشن کا شکار ہیں اور ان کی جھوٹی پالیسی کی مہم تین ماہ سے جاری تھی ۔

فیصل آباد نوجوان کی ہلاکت پر افسوس ہے۔گرفتاریاں ہوں گی تو سب سچ سامنے آجائے گا۔علاوہ ازیں سابق وزیر قانون راناثناء اللہ نے فائرنگ کرنے والے شخص سے متعلق لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کرنے والے شخص کا مسلم لیگ (ن) سے نہیں ہے اور نہ ہی میرے داماد کا گارڈ ہے۔بے بنیاد الزام لگائے جارہے ہیں اگر اس شخص کا تعلق میرے داماد کے گارڈ کی حیثیت سے ثابت ہو جائے تو جو سزا بھی ہوگی میں بھگتنے کو تیار ہوں اگر یہ ثابت نہ ہوا تو الزام لگانے والی اپنی سزا خود تجویز کریں۔