تحریک انصاف کا ایک نہیں2کارکن مرے، رانا ثناء اللہ کا انکشاف

منگل 9 دسمبر 2014 08:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9دسمبر۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی سے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج فیصل آباد میں تحریک انصاف کا 1کارکن نہیں بلکہ2کارکن ہلاک ہوئے ہیں، تحریک انصاف اپنے ایک کارکن کی ہلاکت پر تو بہت شور مچا رہی ہے لیکن دوسرے کارکن کی نعش کو خاموشی سے دفنا رہی ہے، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ تحریک انصاف کا ایک کارکن ڈی ٹائپ پل کے قریب سڑک پر ٹائر جلا رہا تھا کہ اس کے کپڑوں کو آگ لگ گئی جسے تحریک انصاف کے کارکنوں نے ساتھ ہی نہر میں دھکا دے دیا جہاں وہ ڈوب کر ہلاک ہو گیا ۔

(جاری ہے)

لیکن تحریک انصاف کے کارکنوں کے اس کی نعش بھی نہ نکالی، ضلعی انتظامیہ نے اس کی نعش نکالی ہے ، تحریک انصاف ایک کارکن کی ہلاکت پر شور مچا رہی ہے لیکن دوسرے کارکن بارے خاموش ہے۔