طالبان نے عدنان الشکری کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ،عدنان الشکری القاعدہ کے مرکزی گروپ کے رکن تھے اور القاعدہ کے بیرونی آپریشنز کے انچارج تھے

منگل 9 دسمبر 2014 08:38

لند ن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9دسمبر۔2014ء)کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے جنوبی وزیرستان میں فوجی آپریشن میں القاعدہ کے اہم رہنما شیخ عدنان الشکری جمعہ کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مرکزی ترجمان محمد خراسانی نے ایک اور ای میل میں پاکستانی فوج کی جانب سے جنوبی وزیرستان کے علاقے شین ورسک میں ایک خصوصی آپریشن کے دوران القاعدہ کے اہم رہنما شیخ عدنان الشکری جمعہ کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی ہے۔

فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ شمالی وزیرستان میں شروع کیے گئے فوجی آپریشن ضربِ عضب کے بعد عدنان الشکری شمالی وزیرستان سے جنوبی وزیرستان منتقل ہو گیا تھا۔پاکستانی فوج کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز کو اطلاع ملی کہ القاعدہ کے رہنما جنوبی وزیرستان میں ایک کمپاوٴنڈ میں پناہ لیے ہوئے ہیں جس کے بعد اس علاقے میں کارروائی کی گئی۔

(جاری ہے)

عدنان الشکری القاعدہ کے مرکزی گروپ کے رکن تھے اور القاعدہ کے بیرونی آپریشنز کے انچارج تھے۔ایک اور بیان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مرکزی ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نہایت دکھ اور افسوس کے ساتھ دنیا نے طالبان کے اہم کمانڈر لطیف محسود سمیت تین طالبان کو حکومتِ پاکستان کے حوالے کرنیکی خبر سنی ہے۔’نہایت دکھ اور افسوس کے ساتھ دنیا نے ایک ایسی خبر سنی ہے کہ جس کی کسی مسلمان اور افغان سے ہرگز توقع نہیں کی جاسکتی۔

تحریکِ طالبان پاکستان کے اہم رہنما ’کمانڈر عبد اللطیف محسود ‘ کو دو ساتھیوں سمیت پاکستان کے حوالے کردیا گیا۔‘انھوں نے ای میل میں کہا کہ افغانستان کی جانب سے طالبان کو پاکستان کے حوالے کرنا اسلامی اور افغانی روایات کے بالکل خلاف ہے۔یاد رہے کہ اتوار کو امریکہ نے تصدیق کی تھی کہ اس کے حکام نے تین پاکستانی طالبان کو افغانستان سے پاکستان کے حوالے کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :