امریکہ اور پاکستان کے مابین دفاعی مذاکرات کا دوبارہ آغاز، 2014 ء کے بعد پاک فغان خطے میں امریکی فوجی حکمت عملی اور خطے میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کے کردار پر تبادلہ خیال

منگل 9 دسمبر 2014 08:34

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9دسمبر۔2014ء) امریکہ اور پاکستان کے دوبارہ دفاعی مذاکرات کا دوبارہ آغاز ہوگیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ (ر) جنرل عالم خٹک کی قیادت میں پاکستانی وفد امریکی وفد سے مذاکرات کررہا ہے۔ پاک امریکہ دفاعی مشاورتی گروپوں کے درمیان مذاکرات کا یہ 23 واں دور ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کے سینئر سفارتی عہدیدار کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ کشیدگی میں کافی حد تک کمی آئی ہے اور مذاکرات کا دوبارہ آغاز اس کشیدگی میں کمی کا نتیجہ ہے ۔ سینیئر سفارتی عہدیدار کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے دوران 2014 کے بعد پاک افغان خطے میں امریکی فوجی حکمت عملی اور خطے میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستان کے کردار بارے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :