پاکستان اورجنوبی افریقہ کے فوجی سربراہوں کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے دوطرفہ امورپرتبادلہ خیال

منگل 9 دسمبر 2014 08:23

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9دسمبر۔2014ء)چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے جنوبی افریقہ کے چیف آف آرمی لیفٹیننٹ جنرل ودسوموزی رامکالاسنٹرونے پیرکے روزجنرل ہیڈکوارٹرزمیں ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے دوطرفہ امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

جاری پریس ریلیزکے مطابق جنوبی افریقہ کے چیف آف آرمی سٹاف نے دہشتگردی کیخلاف پاک فوج کی پیشہ وارانہ بہادری اورقربانیوں کی تعریف کی اورباہمی مفادپرمبنی پرجوش دفاعی تعلقات کی حمایت کی ۔جنرل ہیڈکوارٹرپہنچنے پرلیفٹیننٹ جنرل ودسوموذی رامکالاموسنٹرونے یادگارشہداء پرپھولوں کی چادرچڑھائی ،پاک فوج کے چاک وچوبنددستے نے جنوبی افریقی آرمی چیف کوگارڈآف آنرپیش کیا۔

متعلقہ عنوان :