بھارتی سکیورٹی فورسز کی چاروہ سکیٹر پر بلا اشتعال فائرنگ، دھمالہ گاؤں کو نشانہ بنایا‘ چناب رینجرز کی بھر پور جوابی کاروائی سے ہندؤ بنیئے کی توپیں خاموش ہو گئیں

پیر 8 دسمبر 2014 07:27

پسرور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8دسمبر۔2014ء)بھارتی سکیورٹی فورسز کی چاروہ سکیٹر پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری بھارتی سکیورٹی فورسز نے دھمالہ گاؤں کو نشانہ بنایا چناب رینجرز کی بھر پور جوابی کاروائی ہندؤ بنیے کی توپیں خاموش بھارتی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ اور گولہ باری سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا واقعات کے مطابق بھارتی سکیورٹی فورسز نے چند روز کے وقفہ کے بعد چاروہ سکیٹر پر بلا اشتعال فائیرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ شرؤع کر دیا بھارتی سکیورٹی فورسز نے پاکستانی سرحدی علاقے دھمالہ حاکم والا گاؤں کونشانہ بنایا اور اس پر فائرنگ اور گولے برسائے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ورکنگ باؤنڈری لائن پر بھارتی سکیورٹی فورسز نے 12اکتوبر سے فائرنگ و گولہ باری شروع کی تھی جس کی وجہ سے اب تک 17عام شہری جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں جبکہ لوگوں کے مکانات اور دیگر املاک کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچ چکا ہے اور چند ماہ قبل اقوام متحدہ کے مبصرین نے بھی سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری لائن کے متاثرہ دیہاتوں کا دورہ کرکے بھارتی فائیرنگ اور گولہ باری سے ہونے والے نقصانات کا خود معائنہ کیا تھا بھارتی سکیورٹی فورسز آئے روز لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی سرحدی علاقوں پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ شروع کر دیتا ہے متاثرین نے کہا کہ ہم ہندو بینے کی گولہ باری سے ڈرنے والے نہیں پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے اور مسلمان اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں اس لیئے اگر ہندو بنیاء اب بھی باز نہ آیا تو مسلمان اس کو چھٹی کا دودھ یاد کرا دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت کو 1965ء کی جنگ یاد ہونی چائیے جب وہ مسلمانوں سے ڈرتے ہوئے دم دبا کر بھاگ گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :