عمران خان یاداشت کھو چکے میر ی دعا ہے ان کی یاداشت واپس آجائے اور اپنے آپ کو پہچانیں ،پرویز رشید ،عران خان خود بلی تھیلے سے باہر نکال دی ،عمران فیصل آباد میں فتنہ کھڑا کرنے میں ناکام ہونگے یہ اپنے آپ کو شہنشاہ سمجھ رہے ہیں ،حکومت پر قبضہ لشکر کشی سے نہیں عوام اقتدار میں لاتے ہیں ،ملک دہشت گردی سے نجات پا رہاہے لیکن عمران خان سیاسی دہشت گردی کا شکار ہیں ،عمران خان تاحیات شہنشاہ بننا چارہے جو میرے بس میں نہیں ہے انہیں بنانا ، پر یس کانفرنس سے خطاب

پیر 8 دسمبر 2014 07:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8دسمبر۔2014ء)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویزر شید نے کہا ہے کہ عمران خان عام انتخابات کے بارے میں یاداشت کھو چکے ہیں میر ی دعا ہے ان کی یاداشت واپس آجائے اور اپنے آپ کو پہچانیں ،عران خان نے خود بلی تھیلے سے باہر نکال دی ہے ،عمران خان فیصل آباد میں فتنہ کھڑا کرنے میں ناکام ہونگے یہ اپنے آپ کو شہنشاہ سوچ رہے ہیں حکومت پر قبضہ لشکر کشی سے نہیں عوام اقتدار میں لاتے ہیں ،ملک دہشت گردی سے نجات پا رہاہے لیکن عمران خان سیاسی دہشت گردی کا شکار ہیں ،عمران خان تاحیات شہنشاہ بننا چارہے جو میرے بس میں نہیں ہے انہیں بنانا اتوار کو پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پر ویز رشید نے کہا کہ حامد علی خان اور جہانگیرترین کے حلقے کھلے ہوئے ہیں اور ان کے جھوٹ کا پول کھل گیا اور عمران خان کے وکیل حیلے بہانے کر رہے ہیں پہلے حلقے کھولنے کا مطالبہ تھا اب تھیلے کھولنے کا مطالبہ ہے جودیشل کمیشن ان کی مرضی کا فیصلہ دے اور ساتھ یہ بھی کہا ان کی مرضی کے خلاف فیصلہ آیا تو میں فیصلہ نہیں مانوں گا اور اسمبلیوں سے باہر رہوں گا انہوں نے کہا کہ عمران خان خود جوڈیشل کمیشن کے راستے میں رکاوٹ ہیں کیونکہ عمران خان نے خود کہا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کے بعد دھرنا ختم کردوں گا پرویز رشید نے کہا کہ عام انتخابات کے حوالے سے یاداشت کھو چکے ہیں اللہ تعالی ان کی یاداشت واپس لائے انہیں یہ بھی یاد نہیں رہتا انہوں حلف اٹھانے سے پہلے سپیکر قومی اسمبلی کو کامیابی پر مبارکباد دی تھی عام انتخابات کو پچاس ہراز آبزرور نے صاف شفاف قرار دیا ہے عمران خان یہ سب کچھ کیوں کررہے ہیں 2014مارچ میں پشن گوئی ہوئی پاکستان معاشی طور کلیپس ہو جائے گا یہ پشین گوئی غلط ثابت ہوئی انہوں نے کہا پاکستان معاشی طور پر کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں سرمایہ کار پاکستان آرئے ہیں انہوں نے کہا کہ جے اے سٹیٹس پاکستان کو بہتر معاشی حالات کی وجہ سے ملا اور پشین گوئی کو درست ثابت کرنے کے لیے عمران خان نے دھرنے دیے اور پاکستان کو دنیا کے نقشے سے ہٹانا کے لیے احتجاج شروع کیا عمران خان پاکستان دشمن کے الہ کار بنے ہوئے ہیں انہوں نے کہا عمران خان کن کے مقاصد پورے کرنے کے لیے سیاست کررہے ہیں اور یہ کہتے کہ عام انتخابات میں صیح فیصلے نہیں ہوئے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک سا وقت ملا ہے جنرل مشرف کے دور اقتدار میں یہاں سے الیکشن ہارے ہیں وہ فیصلہ تسلیم کیا اب ہارے تو اس پر اعتراض ہے یہ عمران خان کا دو ہرا معیا ر ہے خود جھوٹ بولتے اور غلط بیانی سے کام لیتے ہیں اور کو دباو میں لا کر خوف زدہ کر نا چاھتے ہیں ڈرانے اور دھمکانے باز آجائیں انہوں نے جمہوری سیاستدان بنیں اپنا مدعا دھنگا فساد کر کے حالات خرب نہ کریں پی ٹی وی پر حملے پر جشن منا رہے تھے میڈیا میں کہتے ہیں میں سو رہا تھا عدالت میں کہتے ہیں میری یاداشت کمزور ہے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں منتخب پولیس لانے وعدہ کیا تھا پنجاب میں پٹواری کلچر تبدیل ہو چکا ہے عمران خان کا دھرنا ناکام ہوچکے ہیں فیصل آباد میں فتنہ کرنے میں ناکام ہوچکا ہے آج فیصل آباد بند نہیں ہوگا سکول کالج وقت پر کھلیں گے ٹرنس پیرسی کی رپورٹ عمران خان اپنے دھرنوں کی وجہ سے کم ہونے کو منصوب کر رہے جبکہ مسلم لیگ ن کے دور میں بدعنوانی کم ہوئی اپ کے الزام بین القوامی ادارے رد کرتے ہیں انہوں نے کہا عمران خان خوابوں کی دنیا میں رتہے ہیں وہ اپنے اپ کو شہنشاہ دیکھ رہے ہیں اور حکومت لشکر کشی کے زریعے آنا چاھتے ہیں عوام کے ووٹ کی طاقت سے آئیں تو بہتر ہے انہوں نے کہا کہ اپریشن ضرب عضب میں فوجی جوانوں نے دہشت گردی کی جنگ میں قربنیاں دی ہیں عمران کے دل میں دہشت گردوں کے دل میں درد رکھتے ماوں بہنوں کے قاتلوں کو معاف نہیں کیا جاسکتا عمران خان دہشت گردوں کو برا کیونکہ کہتے عمران خان قوم اور دفاعی اداروں کے خلاف لڑائی نہ لڑیں انہوں نے کہا کہ عمران خان اچھے سیاستدان نہیں بن سکتے تو اچھے پاکستانی تو بنیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان دہشت گردوں سے نجات مل رہی لیکن عمران خان کی سیاسی دہشت گردی کا سامنا ہے ہمیں وہ دھرنے کی سیاست کو ترک کرکے مذاکرات کی میز پر آئیں عمران جھوٹ سے کام لے رہے ہیں نہوں نے کہا انتخابات میں ایمپائر پاکستانی عوام ہیں جو ووٹ کے زریعے کر تے ہیں عمران خان تاحیات شہنشاہ بننا چاھ رہے ہیں انہوں نے کہا نگران وزیر اعلی نجم سیھٹی نے پنجاب کی پوری انتظامیہ کو تبدیل کر دیا گو کہ ہمارے تحفظات تھے نواز شریف کے خلاف انتخاب لڑنے والے کے بھائی کو افسر لگا دیا اور عمران خان سے سیاسی مقابلا جاری رہے گا اور ان کے دھرنے میں ڈیزل جس گھر سے آرہا ہمیں سب معلوم ہے وقت آنے انہیں بھی دیکھ لیں گے انہوں نے کہا کہ عمران خان 2018میں ہمارا راستہ صاف کرہے ہیں تاکہ انتخابات میں ہمیں مشکلات کم پیش آئیں اور کاشتکاروں کو سپورٹ قیمت دی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین میرے خلاف مقدمے نہیں کرسکے تو گالیاں پڑوائیں کسی شخص کو لاڑکانہ جہازکی سیر کراکے مجھے گالیاں دلوائیں ۔