پاکستان نے شدت پسندوں کو پناہ دے رکھی ہے، بھارت ،ہمسائیہ ملک جنگجوؤں کو نہیں رو ک سکتا تو ہم سے مدد طلب کرے ہم تیار ہیں ، بصور دیگر سنگین نتائج بھگتنا پڑینگے ، راجناتھ سنگھ

اتوار 7 دسمبر 2014 09:15

نئی دہلی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7دسمبر۔2014ء ) بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے پاکستان پر شدت پسندوں کو پناہ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمسائیہ ملک بھارت مخالف عناصر کو روک نہیں پارہا تو ہم مدد دینے کیلئے تیار ہیں ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بھارتی وزیر داخلہ نے اوڑی اور دیگر مقامات پر ہلاکت خیز واقعات کے ردعمل میں کہا کہ پاکستان کو اس بات کا جواب دینا پڑے گا کہ وہ ملک دہشتگردوں کی پناہ گاہ کیوں بنا ہوا ہے راج ناتھ نے پاکستان کو پیشکش کی ہے کہ اگر وہ جنگجوؤں کے حملوں کو نہیں روک سکتا تو وہ بھارت سے مدد طلب کرے انہوں نے کہاکہ پاکستان نے دہشتگردوں کو بھارت کیخلاف استعمال کرنے کیلئے پناہ دے رکھی ہے اور اگر پاکستانی حکام نے ان دہشتگردوں کو لگام نہ دی تو اسے سنگین نتائج بھگتنا پڑینگے ۔

متعلقہ عنوان :