مقبوضہ کشمیر میں فوجیوں کی ہلاکت کے ذمہ دار نریندر مودی ہیں، راہول گاندھی

اتوار 7 دسمبر 2014 09:15

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7دسمبر۔2014ء) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے وائس چیرمین راہول گاندھی نے مقبوضہ جموں کشمیر میں مجاہدین کے حملوں میں فوجیوں کی ہلاکت کا ذمہ دار نریندرمودی کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم بننے سے پہلے مودی کے پاکستان سے نمٹ لینے کے دعوے ادھورے رہ گئے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک بیان میں راہول گاندھی نے کہا کہ نیندر مودی نے انتخابی مہم کے دوران کہا تھا کہ اقتدار میں آنے کے بعد پاکستان اور چین سے نمٹ لیں گے لیکن وہ ایسا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نریندر مودی انتخابات سے قبل جہاں بھی گئے وہاں فسادات ہوئے جب کہ گزشتہ دور حکومت میں جموں کشمیر میں امن تھا اور اب وہاں مزاحمت کاروں کی کارروائیوں کے بعد سیاح آنے سے خوفزدہ ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :