مسلم لیگ(ن)نے بلوچستان میں حالات کی بہتری اورزیادتیوں کے ازالے کیلئے اقتدارکی قربانی دی، سعدرفیق، بلوچستان میں پارٹی کے ارکان کے تحفظات سنے ہیں جسے وزیراعظم اوراعلیٰ قیادت تک پہنچائیں گے سیاست میں جب تک بات چیت نہیں ہوتی اس وقت تک آگے نہیں بڑھا جاسکتا کنٹینرزپرکھڑے ہوکرجھوٹ بولنے والوں کودیکھ کردکھ ہوتاہے ،پارٹی کے صوبائی پارلیمانی اجلاس کے بعدمیڈیاسے گفتگو

اتوار 7 دسمبر 2014 09:09

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7دسمبر۔2014ء)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنماء وفاقی وزیربرائے ریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)نے بلوچستان میں حالات کی بہتری اورزیادتیوں کے ازالے کیلئے اقتدارکی قربانی دی بلوچستان میں پارٹی کے ارکان کے تحفظات سنے ہیں جسے وزیراعظم اوراعلیٰ قیادت تک پہنچائیں گے سیاست میں جب تک بات چیت نہیں ہوتی اس وقت تک آگے نہیں بڑھا جاسکتا کنٹینرزپرکھڑے ہوکرجھوٹ بولنے والوں کودیکھ کردکھ ہوتاہے ان خیالات کااظہارانہوں نے پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی پارلیمانی اجلاس کے بعدمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیااس موقع پاکستان مسلم لیگ(ن)بلوچستان کے سربراہ سینئر صوبائی وزیرچیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ زہری،مرکزی رہنماء سرداریعقوب ناصر،نواب جنگیزمری،میرعاصم کردگیلوبھی ان کے ہمراہ موجود تھے خواجہ سعدرفیق نے کہاکہ پارٹی کی مرکزی قیادت نے آج پاکستان مسلم لیگ (ن)کے چےئرمین راجہ ظفرالحق کی قیادت میں پارٹی کی سیکرٹری جنرل ظفراقبال جھگڑا،سرداریعقوب ناصراورمجھے کوئٹہ بھیجاجہاں ہم نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صوبائی سربراہ چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ زہری کی زیرقیادت اپنی پارٹی اوراتحادی جماعت کے ارکان سے تفصیلی گفتگوہوئی اورجوبھی تحفظات ہمارے پارلیمانی ارکان کوطے اس پرتفصیلی تبادلہ خیال کیاگیاہمارے ساتھیوں نے دلائل اورسلیقے کے ساتھ اپنے تحفظات سامنے رکھے ہم نے ساری باتیں سنی ہے چونکہ ہمیں یہاں پرفیکٹس فائنڈنگ کیلئے بھیجاگیاہے ہم یہ تمام باتیں وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف اوراعلیٰ قیادت کے سامنے رکھیں گے انہوں نے کہاکہ سیاست میں بات چیت کاعمل ناگزیرہے اورجب تک بات چیت نہیں ہوتی ہم آگے نہیں بڑھ سکتے اس میں کوئی دورائے نہیں کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)بلوچستان میں اکثریت کے حامل جماعت ہے وزیراعظم میاں محمدنواز شریف اوراعلیٰ قیادت نے نواب ثناء اللہ خان زہری اورنواب جنگیز مری سے مشاورت کے بعد بلوچستان میں قوم پرست جماعتوں کوحکومت بنانے کاموقع دیاپاکستان مسلم لیگ (ن)جوبلوچستان میں وزارت اعلیٰ کاحق رکھتی تھی انہوں نے بہت بڑی قربانی دی جسے ناصرف پارٹی بلکہ سیاسی حلقے بھی تسلیم کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان کے آئین میں واضح طورپرلکھاہے کہ ہرامیدوارکوالیکشن ٹریبونل میں جانے کاحق ہے اوربہت سے امیدوارانتخابی عذاداریوں کے سلسلے میں الیکشن ٹریبونل میں گئے بھی ہیں یہاں عدالتیںآ زاد ہے جنہوں نے آئین اورقانون کومدنظررکھتے ہوئے فیصلے سنائے مگریہاں4حلقوں کوبنیادبناکرپورے الیکشن کومشکوک بنانے والے درحقیقت بدنیت ہے اوروہ جمہوری نظام کومحض اس لئے غیرمستحکم کرناچاہتے ہیں کہ انہیں فوری اقتدارمیں آنے کاموقع ملے جوایک منفی اورغیرسیاسی سوچ ہے پی ٹی آئی نے صرف 30حلقوں کیخلاف ٹریبونل میں درخواستیں جمع کروائی جبکہ قومی اسمبلی کے پورے ملک میں272حلقے ہے اورجن 30حلقوں کیخلاف ٹریبونل کودرخواستیں موصول ہوئی ہے ان میں صرف 19حلقوں میں پاکستان مسلم لیگ (ن)جیتی ہیں مگرہمیں اس وقت دکھ ہوتاہے جبکہ قومی سطح کے قائدین کنٹینرز پرکھڑے ہوکرجھوٹ بولتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :