ہمیں معاشی عدم مساوات، سماجی اور مذہبی تشدد کا سامنا ہے، صدرممنون حسین ،چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے ایسے افراد کی ضرورت ہے جو مسائل کا حل ڈھونڈیں اور ان پر عمل کرائیں،موجودہ حکومت کی درست پالیسوں کی وجہ سے ملک صحیح راستے پر گامزن ہوگیا ہے۔ قوم معاشی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کو مسترد کردے، کانووکیشن سے خطاب ، صدر مملکت نے آئی بی اے کے کامیاب طلباء کو مبارکباد پیش کی اورانسٹیٹیوٹ کے فیکلٹی اور اسٹاف کو بہترین کارکردگی پر اظہار ستائش پیش کیا،انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کی جانب سے صدر مملکت کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے بھی نوازا گیا

اتوار 7 دسمبر 2014 08:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7دسمبر۔2014ء)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ ہمیں معاشی عدم مساوات، سماجی اور مذہبی تشدد کا سامنا ہے،چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے ایسے افراد کی ضرورت ہے جو مسائل کا حل ڈھونڈیں اور ان پر عمل کرائیں صدر ممنون حسین نے یہ بات کراچی میں انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے کانوکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی، صدر مملکت نے کہا کہ ہم تیزی سے تبدیل ہوتی دنیا میں رہ رہے ہیں۔

ہمیں تیزی سے تبدیل ہوتی ماحولیات، خوراک اور پانی کی کمی سمیت معاشی عدم مساوات، سماجی اور مذہبی تشدد کا سامنا ہے، صدر مملکت نے کہا کہ ضروری نوعیت کے چیلنجز ہماری فوری توجہ کے متقاضی ہیں،چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے ایسے افراد کی ضرورت ہے جو مسائل کا حل ڈھونڈیں اور ان پر عمل کرائیں۔

(جاری ہے)

ایسے افراد کی تیاری کیلئے ہمیں تعلیمی اداروں اور معیار تعلیم کو بہتر بنانا ہوگا۔

اور میرٹ پر کام کر نا ہو گا۔ صدر مملکت نے کہا کہ موجودہ حکومت کی درست پالیسوں کی وجہ سے ملک صحیح راستے پر گامزن ہوگیا ہے۔ قوم معاشی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کو مسترد کردے۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن میں انیس سو ننانوے میں محض ایک سے دو پی ایچ ڈی تھے آج چوالیس پی ایچ ڈیز پڑھا رہے ہیں۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ آئی بی اے اس کو 95 فیصد تک لے کر جا نا چاہتا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ بورڈ آف گورنرز انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کو دنیا کا بہترین بزنس اسکول بنانے کے پروگرام پر کام کررہے ہیں۔ انہوں نے 15 نئی عمارتیں بنانے پر انسیٹیوٹ کو مبارکباد بھی دی۔ انہوں نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرے نوجوان دوستو آپ نے کل اس ملک کی باگ ڈور سنبھالنی ہے اور آپ قائداعظم کے ویڑن پر چل کر ہی پاکستان کو ایک عظیم ملک بنا سکتے ہیں۔

صدر مملکت نے آئی بی اے کے کامیاب طلباء کو مبارکباد پیش کی اورانسٹیٹیوٹ کے فیکلٹی اور اسٹاف کو بہترین کارکردگی پر اظہار ستائش پیش کیا۔انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کی جانب سے صدر مملکت کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے بھی نوازا گیا۔ صدر ممنون حسین نے اعزازی ڈگری سے نوازنے پرانسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :