بعض قوتیں ملک کو بیرونی طاقتوں کے مخصوص ایجنڈے کی تکمیل کی کی خاطر عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتی ہیں لیکن ان کو منہ کی کھانا پڑے گی ،وفاقی وزیر دفاع ،وزیراعظم نواز شریف چاہتے ہیں پاکستان کے فیصلے پاکستان عوام کی امنگوں کے مطابق ہوں،دھرنوں سے ملکی معیشت کا ستیاناس کرنے والے کبھی بھی ارض وطن سمیت قوم سے مخلص نہیں ہوسکتے، خواجہ آصف کا ڈرائی پورٹ کانفرنس سے خطاب

اتوار 7 دسمبر 2014 08:54

سیالکوٹ، سمبڑیال( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7دسمبر۔2014ء)وفاقی وزیر دفاع وپانی وبجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بعض قوتیں پاکستان کو بیرونی طاقتوں کے مخصوص ایجنڈے کی تکمیل کی کی خاطر عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتی ہیں لیکن ان کو منہ کی کھانا پڑے گی ،وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف چاہتے ہیں کہ پاکستان کے فیصلے پاکستان عوام کی امنگوں کے مطابق ہوں اور دھرنوں سے ملکی معیشت کا ستیاناس کرنے والے کبھی بھی ارض وطن سمیت قوم سے مخلص نہیں ہوسکتے ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزسمبڑیال میں ڈرائی پورٹ چو ک کے افتتاح کے بعد ڈرائی پورٹ کانفرنس حال میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ حکومتی قرضوں سے مستفید ہونے اور عیاشی کرنے والی اشرافیہ اب حکومت کو ٹیکسوں اور قرضوں کی واپس ادائیگی کی بجائے الٹا آنکھیں دکھاتی ہے اور بچہ بچہ ان کی ملک دوستی کے خالی دعووں سے اب بخوبی واقف ہوچکا ہے جبکہ چین سے ہونے والے معاہدوں سمیت تھرکول اور ملک کے اندر جاری کردہ منصوبوں کے پایہ تکمیل تک پہنچنے کے بعد 2017ءء میں لوڈشیڈنگ ختم ہو کر ماضی کا حصہ بن جائے گی ،اس موقع پر انہوں نے سیالکوٹ سے 1.6 بلین ڈالرز کی ایکپسپورٹ کے حوالے سے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے پر صنعتکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنی مدد آپ کے تحت ڈارئی پورٹ اور سیالکوٹ انٹر نیشنل ایئرپورٹ کے قیام کو ملکی تاریخ میں سنگ میل قرار دیا ، خواجہ محمد آصف نے مزید کہا کہ مئی 2015ءء میں ایک ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کردی جائے گی جس سے لوڈشیڈنگ میں نمایاں حد تک کمی اور منصوبوں کی تکمیل کے بعد تیل سے حاصل کردہ مہنگی بجلی کی بجائے عوام کو 9روپے 40پیسے تک فی یونٹ بجلی دستیاب ہوگی انہوں نے اس موقع پر سبلائم چوک پر انڈر پاس بنانے ،سیالکوٹ سے تقریباً1گھنٹہ میں لاہور تک کا سفر براستہ لوڑھکی طے کرنے کے حوالے سے ایکسپریس وے بنانے ،سیالکوٹ جیل کو شہر سے باہر منتقل کر کے اراضی کو یونیورسٹی کے زیر استعمال لانے کا اعلان بھی کیا ، چیئرمین ڈارئی پورٹ ٹرسٹ محمدا سحاق بٹ نے خواجہ محمد آصف کو اس موقع پر ایکپسپورٹ میں ANF چیکنگ ، سندھ اور پنجاب حکومت کی طرف سے لگائے جانے والے سیلز ٹیکس ودیگر مسائل سے آگاہ کیا جس پر وفاقی وزیر نے پیش کردہ مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی ،دریں اثناء ایمپلائز ورکرز یونین (سی بی اے)کے صدر نورالحق جنرل سیکرٹری بابر سعید اور ورکروں کی طر ف سے (رائے پور )اگوکی کے قریب معطل لیبر کالونی کی بحالی کے مطالبے پر بھی وفاقی وزیرخواجہ محمدا ٓصف نے لیبر کالونی کی بحالی کی یقین دہانی کروائی ،اس موقع پر ڈارئی پورٹ ٹرسٹیز سمیت صنعتکاروں کی کثیر تعدا د موجود تھی �

(جاری ہے)