سپیکر کے ساتھ ملاقات اور مذاکرات کی خبریں بے بنیاد ہیں،شیخ رشید،احتجاج کے دوران کسی سے زبردستی دکانیں بند نہیں کروائیں گے اگر کسی نے زبردستی کھلوائیں تو یہ ہم نہیں ہونے دیں گے،میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 6 دسمبر 2014 07:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6دسمبر۔2014ء)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میری سپیکر کے ساتھ ملاقات اور مذاکرات کی خبریں بے بنیاد ہیں۔سپیکر کی سیٹ خود متنازعہ ہے لگ رہا ہے کہ حکومت فیصل آباد میں لڑائی کروانا چاہتی ہے۔احتجاج کے دوران کسی سے زبردستی دکانیں بند نہیں کروائیں گے اگر کسی نے زبردستی دکانیں کھلوائیں تو یہ بھی ہم نہیں ہونے دیں گے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔پارلیمنٹ ہاؤس میں اس بات کو واضح کرنا تھا کہ حکومت کے ساتھ کسی بھی قسم کے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے ۔حکومت اس خوش فہمی میں نہ رہے کہ ہم ہڑتالوں سے پیچھے ہٹ جائیں گے ۔جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے ہم کسی صورت بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میری اور سپیکر کی ملاقات صرف سلام کی حد تک ہوئی ہے اور ان خبروں میں صداقت نہیں کہ میں پارلیمنٹ ہاؤس میں مذاکرات کے لئے آیا ہوں۔

حلقہ این اے122 کیو جہ سے سارا انتشار پھیلا ہوا ہے ۔ایسا لگ رہا ہے کہ حکومت فیصل آباد میں لڑائی کروانا چاہتی ہے۔ ہم پر امن مذاکرات کریں گے،انہوں نے کہا کہ سارے چور ،لٹیرے اور ڈاکو جمہوریت کے جھنڈے تلے کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 90 کی دہائی میں نواز شریف خود ہڑتالوں کی کال دیتے رہے ۔اب عمران خان نے کال دی تو ان کو جمہوریت بچانے کا خیال آگیا ۔

متعلقہ عنوان :