چوہدری نثار نے نوازشریف پر دباوٴ کیلئے ہمیں دھرنا جاری رکھنے کا کہا، پرویزخٹک کا انکشاف، اگر بتادوں کہ وزیر داخلہ اپنے ہی وزیراعظم کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں تو شرمندگی ہوگی، وزیر اعلی خیبرپختونخوا

ہفتہ 6 دسمبر 2014 07:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6دسمبر۔2014ء ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے انکشاف کیا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے 14 اگست سے پہلے ان کی ملاقات ہوئی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ دھرنے کے حق میں اور نوازشریف اسکے خلاف ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ اگر بتادوں کہ چوہدری نثار اپنے ہی وزیراعظم کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں تو پھر شرمندگی ہوگی۔پرویز خٹک نے کہا کہ ملاقات میں چوہدری نثار نے بتایا کہ لگتا ہے نوازشریف حکومت کرنے نہیں بلکہ صرف کاروبار کرنے آئے ہیں اس لیے تحریک انصاف دھرنے جاری رکھے اس سے حکومت پر دباوٴ بنا رہے گا۔