آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان پاکستان کا حصہ ہیں‘ چینی میڈیا،چین اس ایشو پر فوری طور پر اپنی پوزیشن واضح کرے‘ بھارت کا احتجاج

ہفتہ 6 دسمبر 2014 07:09

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6دسمبر۔2014ء) چینی میڈیا نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو پاکستان کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرحدی مسائل کے حل کیلئے اہم اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے‘ دوسری جانب بھارت نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چینی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی پوزیشن واضح کرے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق چین کے سرکاری خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو پاکستان کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کیساتھ لگنے والی سرحدیں متنازعہ ہیں اور چینی حکومت اس پر کاربند ہے کہ مسئلہ کشمیر حل ہونا چاہئے۔

دریں اثناء بھارت نے چین کے سرکاری خبر رساں ادارے کی جانب سے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو پاکستان کا حصہ قرار دینے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی حکومت اس ضمن میں اپنی پوزیشن واضح کرے۔ ادھر بھارتی پارلیمنٹ کے اراکین اسمبلی نے اس ایشو پر شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ معاملہ فوری طور پر چینی حکومت کے سامنے اٹھایا جائے۔