پاکستان میں جمہوریت کومضبوط کرنے کیلئے یورپی یونین کا کردار قابل ستائش ہے، صد ر مملکت ،5سالہ انگیجمنٹ پلان نے مختلف شعبوں میں تعاون کی نئی راہیں فراہم کی ، ممبریورپی پارلیمنٹ سے گفتگو، پاکستان اور ایران کو دہشتگردی کے مشترکہ چیلنج کا سامنا ہے، پاکستان پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو مکمل کرنے کے لئے پرعزم ہے،صدر کی ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے گفتگو

ہفتہ 6 دسمبر 2014 07:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6دسمبر۔2014ء ) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت اور جمہوری اداروں کومضبوط کرنے کیلئے یورپی یونین کا کردار قابل ستائش ہے ، پاکستان تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ سرحدوں پر امن چاہتا ہے،کشمیر کامسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونے سے نہ صرف امن کو فروغ ملے گا ،یورپی پارلیمنٹ کے ممبر اور ترقیاتی کمیٹی کے نائب صدرنیرج دیوا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور ان تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔

صدر مملکت نے پاکستان میں جمہوریت اور جمہوری اداروں کو مضبوط کرنے کیلئے یورپی یونین کے کردار کی تعریف کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ 2012ء میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان پانچ سالہ انگیجمنٹ پلان نے مختلف شعبوں میں تعاون کی نئی راہیں فراہم کی ہیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء صدر مملکت ممنون حسین سے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی اردشیرلاریجانی بھی صدر سے ملاقات کی اس موقع پر صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ سرحدوں پر امن چاہتا ہے،کشمیر کامسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونے سے نہ صرف امن کو فروغ ملے گا بلکہ خطہ ترقی بھی کرے گا، پاکستان اور ایران کو دہشتگردی کے مشترکہ چیلنج کا سامنا ہے، پاکستان پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو مکمل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔