وزیراعظم کی شہزادہ چارلس سے ملاقات ،پاک برطانیہ تعلقات پراظہاراطمینان ،دولت مشترکہ کارکن ممالک کے شہریوں کی زندگیوں میں مثبت کردارقابل تعریف ہے ،پاکستان دولت مشترکہ کے اقداراوراصولوں کیلئے پرعزم ہے ،نواز شریف کی گفتگو

ہفتہ 6 دسمبر 2014 07:03

اسلام آباد،لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6دسمبر۔2014ء)وزیراعظم محمدنوازشریف نے دولت مشترکہ کے رکن ممالک میں 2.2ارب سے زائدشہریوں کی زندگیوں میں دولت مشترکہ کے مثبت کردارکوسراہتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان دولت مشترکہ کے اقدار اور اصولوں کے حوالے سے پرعزم ہے ۔انہوں نے کہاکہ یہ بات لندن میں شہزادہ چارلس کی رہائش گاہ پران سے ملاقا ت میں کہی ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے پاک برطانیہ شاندارتعلقات پراطمینان کااظہارکیاجوکہ مزیدمضبوط ہورہے ہیں انہوں نے صحت اورتعلیم کے شعبوں میں برطانیہ کی معاونت کی تعریف کی ،اس کے علاوہ انہوں نے شاہی خاندان کی جانب سے عالمی خیراتی اداروں کیلئے مددکے کردارکوبھی سراہااورشہزادہ چارلس کواپنی طرف سے دورہ پاکستان کی دعوت دی ۔شہزادہ چارلس نے اس موقع پردولت مشترکہ کیلئے پاکستان کے قیمتی پیش قدرکردارکوسراہااورگڈگورننس کویقینی بنانے اوراقتصادی اصلاحات پرعملدرآمدکیلئے کوششوں پرپاکستان کی سیاسی قیادت کی تعریف بھی کی