پاکستان کی شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے کی شدید مذمت،حملے فوری روکنے کا مطالبہ

جمعہ 5 دسمبر 2014 05:40

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5دسمبر۔2014ء پاکستان کی شمالی وزیرستان ایجنسی میں مدہ خیل میں گزشتہ روز ہونے والے امریکی ڈرون حملے کی شدید مذمت ، یہ حملہ میرانشاہ کے شمال جنوب میں میدہ خیل کے مقام پر بدھ کے روز کیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

جاری پریس ریلیز کے مطابق پاکستانی حکومت کا ڈرون حملوں بارے واضح موقف ہے اور وہ اس پر قائم ہے یہ حملے نقصان دہ، غیر ضروری اور پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہے پاکستان نے فوری طور پر ان ڈرون حملوں کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے ۔