پاکستان ،ایران پارلیمانی تعاون بڑھانے پر متفق ، دونوں ممالک علاقائی اور بین الاقوامی تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے خواہاں ہیں ، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات

جمعہ 5 دسمبر 2014 05:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5دسمبر۔2014ء)پاکستان اور ایران نے دونوں ملکوں کے درمیان جمہوری اور پارلیمانی اداروں کو مزید مضبوط بنانے کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ اس حوالے سے جمعرات کو اسلام آباد میں سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق اوران کے ایرانی ہم منصب ڈاکٹر علی لاریجانی کے درمیان ملاقات میں ایک مفاہمتی یادداشت پردستخط کئے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے سردارایازصادق نے کہاکہ دونوں ممالک چاہتے ہیں کہ علاقائی اور بین الاقوامی تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کئے جائیں۔انہوں نے مسلم ممالک کے درمیان اتحاد اور جمہوری اداروں کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔ایران کے سپیکر نے کہاکہ ان کا ملک دوطرفہ درآمدات اور برآمدات کے حجم کو بڑھانے پاکستانی معیشت کومزید مضبوط بنانے اور اس کی تمام صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں پاکستان کی مدد کرناچاہتا ہے ۔