قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس، 8ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ،40 میگا واٹ کا دواریاں ہائیڈرو پراجیکٹ اور 35 میگاواٹ کا ناگدار ہائیڈرو پراجیکٹ کی منظوری،پہلا منصوبہ 5 ارب 97 کروڑ 33 لاکھ کی لاگت سے تین سال جبکہ دوسرا 6 ارب 84 کروڑ 50 لاکھ روپے کی لاگت سے چار سال میں مکمل ہوگا

جمعہ 5 دسمبر 2014 05:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5دسمبر۔2014ء) قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی ایکنک کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا۔ قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی نے 157ارب روپے لاگت کے آٹھ منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں 75 میگا واٹ بجلی کی پیداوار کے دو منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ ان میں 40 میگا واٹ کا دواریاں ہائیڈرو پراجیکٹ اور 35 میگاواٹ کا ناگدار ہائیڈرو پراجیکٹ شامل ہیں، جو آزاد جموں و کشمیر کے ضلع نیلم میں لگائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پہلے منصوبے پر 5 ارب 97 کروڑ 33 لاکھ روپے لاگت آئے گی جو تین سال کی مدت میں مکمل ہوگا اور دوسرے منصوبے پر 6 ارب 84 کروڑ 50 لاکھ روپے لاگت آئے گی جو چار سال کی مدت میں مکمل ہو گا۔ ایکنک نے پاکستان آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے فنانشل رپورٹنگ اینڈ آڈیٹنگ فیز II دوسرے نظرثانی شدہ منصوبے کی تجویز کی بھی منظوری دی، اس منصوبے پر لاگت کا تخمینہ 10 ارب 33 کروڑ 53 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔ ۔ یہ اجلا س جمعرات کو اسلام آباد میں ہوا جس کی صدارت وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کی۔ اجلاس میں چالیس میگاواٹ کے DOWARIAN اور پینتیس میگا واٹ کے نگدرپن بجلی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ دیگر منظور کئے جانے والے منصوبوں میں ریلوے ،بنیادی ڈھانچے اور لائیو سٹاک کے منصوبے شامل ہیں۔