کرغزستان ، تاجکستان ، افغانستان اور پاکستان نے توانائی کی ترسیل کے منصوبے کاسا پر دستخط کردیئے

جمعہ 5 دسمبر 2014 05:12

استنبول( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5دسمبر۔2014ء ) کرغزستان ، تاجکستان ، افغانستان اور پاکستان نے توانائی کی ترسیل کے منصوبے کاسا 1000کے معاہدے پر دستخط کردیئے اس منصوبہ کو وسطی ایشیا ، جنوبی ایشیا بجلی کی ترسیل اور تجارت کے منصوبہ کاسا 1000 کا نام دیا گیا ہے اس منصوبے سے پاکستان کو تمام ٹیکسوں سمیت 1000 میگا واٹ صاف توانائی 9.35 سینٹ کے حساب سے دستیاب ہوگی ۔

جاری پریس ریلیز کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت تاجکستان کے نائب وزیراعظم اور افغانستان اور کرغزستان کے وفود کی قیادت ان کے توانائی کے وزراء نے کی ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف کی حکومت نے کاسا 1000 منصوبے میں تیزی سے کام کرنے کے لیے ستمبر 2013ء میں بین الحکومتی کونسل کا اجلاس منعقد کیا اور منصوبے کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی مسلسل تعاقب سے استبنول میں تاریخی معاہدہ حتمی نتیجے پر پہنچے کاسا 1000 منصوبہ ورلڈ بینک کے تعاون سے 2018ء تک مکمل ہوگا ۔

تاجکستان اس منصوبے کے تحت ستر فیصد اور کرغزستان تیس فیصد توانائی برآمد کرے گا افغانستان درآمد شدہ بجلی کا 300 میگا واٹ استعمال کرے گا جبکہ پاکستان کو 1000 میگا واٹ بجلی ملے گی منصوبے سے خطے میں توانائی کی تجارت کو فروغ ملنے کی امید ہے جس سے مستحکم ترقی حاصل ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :