جنرل راحیل کے طویل قیام کے خفیہ محرکات نہیں، امریکہ

جمعرات 4 دسمبر 2014 08:55

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4دسمبر۔2014ء)امریکی محکمہ خارجہ نے اس تاثر کی نفی کر دی کہ جنرل راحیل شریف کے امریکا میں طویل قیام کے پیچھے کچھ خفیہ محرکات تھے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلا غ کے مطابق محکمہ خارجہ کی ڈپٹی ترجمان میری ہارف نے واشنگٹن میں بریفنگ کے دوران بتایا کہ جنرل راحیل جب دو ہفتے پہلے آئے تو وزیر خارجہ جان کیری ملک سے باہر تھے، جس پر دونوں جانب سے 30 نومبر کو ملاقات طے کی گئی۔میری نے بتایا کہ جنرل راحیل جب امریکا آئے تو سیکریٹری کیری یورپ کے دورے پر تھے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ پاکستان میں سنگین سیکورٹی صورتحال کے باوجود آرمی چیف ملک سے اتنا عرصہ دور کیوں رہے تو میری نے جواب دیا' میں اس پر کوئی تبصرہ نہیں کر سکتی'۔