عمران خان آج بھی انگلی کے اشاروں کے منتظر رہتے ہیں ، پرویز رشید ،نواز شریف کو فوج کا طعنہ دینے والے عمران خان اپنے گریبان میں جھانکیں ، جاوید ہاشمی نے قوم کو خان کے خطرناک کھیل سے آگاہ کردیا ہے ، بیان

جمعرات 4 دسمبر 2014 08:55

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4دسمبر۔2014ء ) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان آج بھی انگلی کے اشاروں کے منتظر رہتے ہیں ، نواز شریف کو فوج کا طعنہ دینے والے عمران خان اپنے گریبان میں جھانکیں ، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جاوید ہاشمی کے ہر وقت قوم کو خان صاحب کے خطرناک کھیل سے آگاہ کردیا ۔

(جاری ہے)

عمران خان زیادہ خوش نہ ہوں عوام کو متاثرین خیبر پختونخواہ کو پولیس کی مار نہیں بھولے خان صاحب آج بھی انگلی کے اشاروں کے منتظر رہتے ہیں ۔