پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں ایبولا وائرس کے شبے میں لائے گئے مریض کو ڈسچارج کردیا گیا، رپورٹ آنے کے بعد مریض میں ایبولا وائرس کے اثرات موجود نہیں پائے گئے

جمعرات 4 دسمبر 2014 08:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4دسمبر۔2014ء) پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں ایبولا وائرس کے شبے میں لائے گئے مریض کو ڈسچارج کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پمز کے مطابق ضلع چکوال سے تعلق رکھنے والے 41 سالہ تصور حسین کو ایبولا وائرس کے شبے میں پمز ہسپتال لایا گیا مریض کو بدھ کے روز گھر بھیج دیا گیا۔ تفصیلی رپورٹ آنے کے بعد اس میں ایبولا وائرس کے اثرات موجود نہیں پائے گئے جس کے بعد تفصیلی طبعی معائنہ کرکے علاج معالجے کے بعد ڈسچارج کیا گیا۔ واضح رہے کہ 41 سالہ تصور حسین کو گزشتہ روز الشفاء انٹرنیشنل ہسپتال سے ایبولا وائرس کے شبے میں پمز لایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :