دفاعی نمائش صرف مصنوعات کی تشہیر نہیں بلکہ پاکستان میں تیارہونے والی دفاعی مصنوعات سے دنیاکوآگاہ کرنابھی ہے،راناتنویر،دفاعی سازوں سامان کے حوالے سے ان ممالک سے معاہدے کوترجیح دیں گے،جو ملک اپنی ٹیکنالوجی کاتبادلہ ہمارے ساتھ کریں گے،روس کی پہلی مرتبہ آئیڈیاز2014نمائش میں شمولیت خوش آئند ہے روس کے ساتھ دفاعی تعاون سے پاکستان کی دفاعی مصنوعات کوفروغ دینے میں مددملے گی،صحافیوں سے بات چیت

جمعرات 4 دسمبر 2014 08:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4دسمبر۔2014ء) وفاقی برائے دفاعی پیداوارراناتنویرنے کہا ہے کہ دفاعی نمائش صرف مصنوعات کی تشہیر نہیں بلکہ پاکستان میں تیارہونے والی دفاعی مصنوعات سے دنیاکوآگاہ کرنابھی ہے،ہم دفاعی سازوں سامان کے حوالے سے ان ممالک سے معاہدے کوترجیح دیں گے،جو ملک اپنی ٹیکنالوجی کاتبادلہ ہمارے ساتھ کریں گے۔یہ بات انہوں نے بدھ کے روزدفاعی سازوں سامان کی عالمی نمائش آئیڈیاز 2014کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی،وفاقی وزربرائے دفاعی پیداوارراناتنویرنے کہا ہے کہ پاکستان کی دفاعی مصنوعات کامقابلہ دنیاکے کسی بھی ملک سے کیاجاسکتاہے،روس کی پہلی مرتبہ آئیڈیاز2014نمائش میں شمولیت خوش آئند ہے روس کے ساتھ دفاعی تعاون سے پاکستان کی دفاعی مصنوعات کوفروغ دینے میں مددملے گی انہوں نے کہا ہے،گزشتہ 15ماہ کے دواران دفاعی مصنوعات کی برآمدادمیں 100فیصد اضافہ ہواہے آئیڈیاز2012کے مقابلہ 2014میں دگنے اسٹالز لگائے گئے ہیں جواس نمائش کی کامیابی کامنہ بولتاثبوت ہے انہوں نے مزید کہا کہ اس دفاعی نمائش کے بڑے حوصلہ افزاء نتائج برآمد ہوئے ہیں جبکہ دفاعی برآمدات میں اضافہ ہواہے،انہوں نے کہا کہ دفاعی نمائش کوپوری دنیانے سراہاہے،جبکہ عالمی مارکیٹ نے پاکستانی دفاعی مصنوعات کومتعارف کرانے کے لئے آئیڈیاز اچھا پلیٹ فارم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم خودانہساری پریقین رکھتے ہیں اوردفاعی سہولیات کوہرصورت برقراررکھیں گے۔انہوں نے مزیدکہا کہ آئیڈیازنمائش 2014کودنیابھرمیں اجاگرکرنے میں میڈیانے اہم کرداراداکیاہے۔

متعلقہ عنوان :