آئیڈیاز 2014 ، روسی کمپنیوں نے بھارت کے براہموس میزائل سسٹم سمیت امریکی ڈرونز کے کمیونیکیشن سسٹم کو جام کرنے کی ٹیکنالوجی متعارف کرائی

جمعرات 4 دسمبر 2014 08:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4دسمبر۔2014ء)دفاعی نمائش آئیڈیاز 2014 میں پہلی بار شرکت کرنیوالی روسی کمپنیوں نے بھارت کے براہموس میزائل سسٹم سمیت امریکی ڈرونز کے کمیونیکیشن سسٹم کو جام کرنے کی ٹیکنالوجی متعارف کرائی ہے جبکہ روسی جنگی ہیلی کاپٹرزبھی نمائش میں رکھے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

دفاعی نمائش کی تاریخ میں پہلی بار روسی کمپنیوں نے بھی اپنے اسٹالز قائم کئے ہیں ایویکون ورسیا لیمیٹڈ نامی کمپنی کے ڈائریکٹر اولیج ای انٹونوف کے مطابق مذکورہ کمپنی بنیادی طور پر جہازوں اور میزائل کے نیوی گیشنل سسٹم کو جام کرنے والی پروڈکٹس تیار کرتی ہے ۔

جیمرز سسٹم کی مدد سے امریکی ڈرونز سمیت بھارت کے براہموس نامی میزائل سسٹم کو بھی دھوکہ دیا جا سکتا ہے جبکہ حملہ آور کی جانب سے داغے گئے میزائل کی فریکونسی تبدیل کئے جانے کے بعد اصل ٹارگٹ کے بجائے مصنوعی ٹارگٹ کی جانب روانہ کیا جاسکتا ہے ۔ اس سسٹم کی مدد سے بحری جہاز، جیٹ فائٹر ، ہیلی کاپٹرز اور زمین سے فائر کئے گئے میزائل کے نیوی گیشنل سسٹم کو با آسانی جام کیا جا سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :