سیکورٹی اداروں کی کارروائی، اسلام آباد سے داعش کا اہم کمانڈر گرفتار،ملزم سے لیپ ٹاپ، جہادی لٹریچر اور نوجوانوں کو ہپنا ٹائز کرنے کی سی ڈیز برآمد پنجاب اور وفاق میں دیگرکمانڈروں کی موجودگی کا انکشاف، جڑواں شہروں میں چھاپے روع

جمعرات 4 دسمبر 2014 08:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4دسمبر۔2014ء) سیکورٹی اداروں نے ایک کاروائی کے دوران وفاقی دارالحکومت سے شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ (داعش ) کا ایک اہم کمانڈر کو گرفتار کر لیا ہے ، میڈیا رپورٹ کے مطابق سکیورٹی اداروں نے سلام آباد میں کارروائی کرکے داعش کا اہم کمانڈر گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ملزم سے لیپ ٹاپ، جہادی لٹریچر اور نوجوانوں کو ہپنا ٹائز کرنے کی سی ڈیز برآمد کرلی گئی ہیں۔ داعش کا کمانڈر جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا نوجوانوں کو تربیت دے کر شام بھیجتا تھا۔ ملزم کی گرفتاری کے بعد پنجاب اور وفاق میں موجود کمانڈروں کے بارے میں اطلاعات حاصل کرلی گئی ہیں۔ ملزم سے حاصل اطلاعات پر سیکیورٹی اداروں کی جانب سے اسلام آباد اور راولپنڈی میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :