اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے پاکستان بھارت اور اسرائیل سے جوہری ہتھیار ترک کرنے کا مطالبہ کردیا، قرار داد منظور

جمعرات 4 دسمبر 2014 08:43

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4دسمبر۔2014ء) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرار داد کی منظوری دی ہے جس میں پاکستان بھارت اور اسرائیل سے جوہری ہتھیار ترک کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

قرار داد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان‘ بھارت اور اسرائیل کو غیر مشروط طور پر جوہری ہتھیاروں سے دستبردار ہوکر این پی ٹی میں شمولیت اختیار کرنی چاہیے۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ تینوں ممالک کو اپنی جوہری تنصیبات کو عالمی جوہری توانائی ادارے کے سیف گارڈ کے تحت رکھنا چاہیے۔