طاہر القادری علاج کے لیے امریکہ روانہ ،حکو مت کے سا تھ کسی قسم کی ڈیل کر کے با ہر نہیں جا رہا، صحت مند ہونے کے بعد اپنی تحریک اسی نقطے سے شروع کرو ں گا جہاں آج چھوڑ کر جارہا ہو ں ،میڈیا سے گفتگو

جمعرات 4 دسمبر 2014 08:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4دسمبر۔2014ء)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی علاج کے لیے امریکا روانہ ہو گے ، را وا نگی سے قبل لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ حکو مت کے سا تھ کسی قسم کی ڈیل کر کے با ہر نہیں جا رہا، صحت مند ہونے کے بعد اپنی تحریک اسی نقطے سے شروع کریں گے جہاں آج چھوڑ کر جارہیہو ں ۔

(جاری ہے)

کارکن افواہوں پرکان نہ دھریں،32سال سے دل کے عارضے میں مبتلا ہوں، علاج کے بعدواپس پاکستان واپس آوں گا، جدوجہدجاری رہے گی کسی شک وشبے کی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداماڈل ٹاون کاخون رائیگاں نہیں جائیگا۔جی آئی ٹی کوہم نے سو فیصدمستردکردیاہے،وزیراعلیٰ کے حکم اوروزیراعظم کی مرضی کی بغیرماڈل ٹاون کاسانحہ ہوہی نہیں سکتا۔میں نے ظلم کے خاتمے اورغریبوں کے حقوق کیلے جنگ شروع کی ہے اور میں نے غریبوں کوظلم سے نجات دلانیکی ٹھان لی ہے۔طاہر القادری نے مزید کہا کہ کسی نے ایئرایمبولینس کی کوئی پیش کش نہیں کی،ایئرایمبولینس کی کوئی پیشکش کربھی دیتاتومیں ہرگزقبول نہیں کرتا۔

متعلقہ عنوان :