لاہور ، ڈیوس روڈ پر پولیس کا نابینا افراد پر لاٹھی چارج ،متعدد معذر ا فراد زخمی ہوگئے ،معذور افراد عالمی دن کے موقع پر حقوق کی عدم فراہمی کے پیش نظر احتجاجآ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ جانا چاہتے تھے، وزیراعلیٰ پنجاب کا معذور افراد پر تشدد کا نوٹس ۔ وزیراعلیٰ کا ڈی آئی جی آپریشنز سے رپورٹ طلب کرکے انکوائری کا حکم،پنجاب حکومت اورنابیناافرادکے درمیان مذاکرات کامیاب ،مطالبات منظورہونے پرنابیناافرادنے مال روڈسے دھرناختم کردیا، حکومت نے ملازمتوں میں 2فیصدکوٹہ دینے کامطالبہ تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرائی ،عامراشرف

جمعرات 4 دسمبر 2014 08:38

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4دسمبر۔2014ء ) لاہور میں ڈیوس روڈ پر پولیس کا نابینا افراد پر لاٹھی چارج کے نتیجے میں متعدد معذر ا فراد زخمی ہوگئے جبکہ معذور افراد نے عالمی دن کے موقع پر حقوق کی عدم فراہمی کے پیش نظر احتجاج کے طوروزیراعلیٰ سیکرٹریٹ جانا چاہتے تھے ۔ بدھ کے روز لاہور میں معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر نابینا افراد نے ڈیوس روڈ پر ریلی نکالی جس میں معذور افراد نے حقوق کی عدم فراہمی کے پیش نظر احتجاجاً وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ جانے کی کوشش کی تو پولیس نے معذور افراد کا خیال کئے بغیر ان پر لاٹھی چارج شروع کردیا جس کے نتیجے میں متعدد نابینا افراد زخمی ہوگئے جس کے بعد معذور افراد نے ڈیوس روڈ پر حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی اور انہوں نے مطالبہ کیا کہ انہیں ملازمتوں میں معذور افراد کا کوٹہ دیا جائے اور آئین میں موجود تمام حقوق فراہم کئے جائیں اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق نے کہا کہ انہیں بڑا افسوس ہے کہ پولیس نے نابینا افراد پر تشدد کیا آخر ان کا کیا گناہ تھا کہا کہ وہ حملہ کرنے جارہے تھے ابرار الحق نے کہا کہ نابینا افراد کے حقوق کی خاطر تحریک انصاف سڑکوں پر آئے گی اور انہیں ان کے حقوق دلوائے گی ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب نے معذور افراد پر تشدد کا نوٹس لے لیا ۔ وزیراعلیٰ نے ڈی آئی جی آپریشنز سے رپورٹ طلب کرکے انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ معاملے کی فوری رپورٹ دی جائے خصوصی افراد پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا ذمہ دارن افسران کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ ادھرپنجاب حکومت اورنابیناافرادکے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ،مطالبات منظورہونے پرنابیناافرادنے مال روڈسے دھرناختم کردیا۔

نابیناڈے کے موقع پرنابیناافراداپنے مطالبات لیکرباہرآئے توپولیس نے تشددکانشانہ بنایا،جس پرانہوں نے دھرنادیا،دھرنے کے بعدڈی سی اورچیف کمشنرلاہوربلائینڈایسوسی ایشن کے ساتھ مذاکرات کئے جوکامیاب ہوگئے ،مذاکرات کے بعدجنرل سیکرٹری بلائنڈایسوسی ایشن عامراشرف نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ حکومت کی طرف سے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کردی گئی ہے ،حکومت نے ہمدردی کااظہاربھی کیاہے ،نابیناافرادکی جلدوزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات بھی کروائی جائے گی ۔

ڈی سی اولاہوراورکمشنرلاہورنے نابیناافرادکے ساتھ مذاکرات کئے ،حکومت نے ملازمتوں میں 2فیصدکوٹہ دینے کامطالبہ تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔انہوں نے کہاکہ نابیناافرادپرتشددکرنے والے اہلکاروں کے خلاف انکوائری چل رہی ہے