بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرل پر اشتعال انگیزی جاری ،آزاد کشمیر میں نکیال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ ،پاکستانی افوا ج کا منہ توڑ جواب ، دشمن کی توپیں خاموش

بدھ 3 دسمبر 2014 08:58

کوٹلی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3دسمبر۔2014ء ) بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی جاری ہے ۔ منگل کے روز کوٹلی آزاد کشمیر میں نکیال سیکٹر پر بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ کی پاکستانی فورسز کے منہ توڑ جواب نے بھارتی توپوں کے منہ بند کردیئے ۔

(جاری ہے)

منگل کی شام بھارتی مسلح افواج نے ایک بار پھر سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نکیال سیکٹر میں داتوٹ کے علاقے کو نشانہ بناتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی جس کے بعد پاکستانی فورسز نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا بھارتی توپوں کے منہ بند کرادیئے واقع میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

متعلقہ عنوان :