بھارت نے چار پاکستانی قیدیوں کو واہگہ بارڈر پر پاکستان کے حوالے کردیا،رہا ہونے والے قیدیوں میں3سویلین اور ایک ماہی گیر شامل ہے

بدھ 3 دسمبر 2014 08:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3دسمبر۔2014ء)بھارت نے چار پاکستانی قیدیوں کو واہگہ بارڈر پر پاکستان کے حوالے کردیا،رہا ہونے والے قیدیوں میں3سویلین جبکہ ایک ماہی گیرہے،ان قیدیوں نے بھارتی جیلوں میں اپنی سزا مکمل کرلی ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے چار پاکستانی قیدیوں کو گزشتہ روز واہگہ بارڈر پر پاکستانی رینجرز حکام کے حوالے کردیا،ان میں جاوید اسلم شمیل،محمد عالمگیر،حافظ نعمان بٹ اور شاہنواز شامل ہیں،ان قیدیوں کو36 بھارتی ماہی گیروں کے بدلے رہا کیا گیا ہے جنہوں نے کراچی ملیر جیل میں اپنی سزا پوری کی،یہ قیدی ایک دوسرے ممالک کی سرحد کی خلاف وزریوں پر گرفتار کئے گئے تھے،دونوں ممالک ایک دوسرے کے ماہی گیروں کو گرفتار کرتے رہتے ہیں،ایک اندازے کے مطابق ابھی بھی419بھارتی ماہی گیر کراچی کی ملیر جیل میں قید ہیں جبکہ 400پاکستانی ماہی گیربھی بھارتی جیلوں میں قید ہیں ۔

متعلقہ عنوان :