سیاسی بات چیت کے دروازے کبھی بندنہیں ہوتے ،شرجیل میمن،اگرالطاف حسین عدالت جائیں گے توپی پی بھی لندن کی عدالت میں جائے گی،پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکے ہربیان کی ذمہ داری لیتی ہے ،صوبائی وزیراطلاعات کی میڈیاسے گفتگو

بدھ 3 دسمبر 2014 08:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3دسمبر۔2014ء)سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل میمن نے کہاہے کہ سیاست میں بات چیت کے دروازے کبھی بندنہیں ہوتے ،اگرالطاف حسین عدالت جائیں گے توپیپلزپارٹی بھی لندن کی عدالت میں جائے گی ۔پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکے ہربیان کی ذمہ داری لیتی ہے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے کراچی میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ایسابیان جسے ڈیڑھ ماہ سے زیادہ کاعرصہ ہوگیاہے اس پروضاحت مانگی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہم میاں صاحب کوبچارہے ہیں اورنہ حکومت کوبلکہ ہم جمہوریت کوبچارہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہم 15دن میں نہیں بلکہ ابھی اپناموٴقف پیش کررہے ہیں ۔ہمیں حکومت کے ساتھ کوئی ہمدردی نہیں ،ایم کیوایم اپنے الٹی میٹم کوآج اپناآخری دن سمجھے ،ہمارے پاس ثبوت ہیں جوبرطانیہ کی عدالتوں میں پیش کریں گے ،کسی قسم کی وضاحت نہیں کریں گے ،ہماری برداشت کوکمزوری نہ سمجھاجائے۔انہوں نے کہاکہ کارکن پیپلزپارٹی کی قیادت پرتنقیدکاجواب دیناحق سمجھتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ تلخیوں کاآغازایم کیوایم کی طرف سے ہوتاہے ۔انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹوکے ہربیان کی پیپلزپارٹی ذمہ داری لیتی ہے